
جموں،10 اگست (ہ س)۔
جموں و کشمیرپولیس نے سانبہ اور کٹھوعہ اضلاع میں منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک 17 سالہ نابالغ سمیت تین افراد کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے مجموعی طورپر 26.36 گرام ہیروئن برآمد کی ہے۔پولیس کے مطابق سانبہ کے بڑی برہمنہ علاقے میں اتوار کی شام ایک 17 سالہ نوجوان کو موٹر سائیکل پرسفر کرتے ہوئے روکا گیا۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 3.36 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ پولیس نے موٹر سائیکل بھی ضبط کرلی۔ ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے آبزرویشن ہوم آر ایس پورہ بھیج دیا گیا۔
دوسری کارروائی میں کٹھوعہ کے بلاور علاقے میں گالک کے مقام پر پولیس نے چیکنگ کے دوران دو مبینہ منشیات اسمگلروں کو گرفتار کیا۔ ان کے قبضے سے 23 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ گرفتار افراد کی شناخت پون دیو سنگھ سکنہ مجالتہ، ادھمپور اور نریش سنگھ سکنہ مکوال رام کوٹ، کٹھوعہ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے دونوں کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر