
جموں،10 اگست (ہ س)۔
غیرقانونی شراب کی خرید وفروخت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈوڈہ پولیس نے عسرکے کنڈیری-جٹارلنک روڈ سے تقریباً 20 لیٹر مشتبہ دیسی شراب برآمد کرکے دوافراد کوگرفتارکرلیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز پولیس اسٹیشن عسرکو اطلاع ملی تھی کہ دوافراد علاقے میں غیرقانونی دیسی شراب لے جانے اورفروخت کرنے میں ملوث ہیں۔ اطلاع پر پی ایس آئی اجے ورما کی قیادت میں پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر دونوں افراد کو حراست میں لے لیا۔ گرفتارافراد کی شناخت سریش کمار ولد انچل سنگھ اور بملہ دیوی زوجہ سورن سنگھ سکنہ رانکا، تحصیل عسر کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس نے ان کے قبضے سے دو گیلن برآمد کیے، جن میں ایک میں تقریباً 15 لیٹر اور دوسرے میں تقریباً 5 لیٹر مشتبہ دیسی شراب موجود تھی۔ مجموعی طور پر تقریباً 20 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ پولیس نے برآمد شدہ شراب کو قبضے میں لے کر دونوں افراد کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ ڈوڈہ پولیس نے کہا ہے کہ غیر قانونی شراب کی تیاری، نقل و حمل اور فروخت کے خلاف کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر