گڑھ چرولی کے آشرم اسکول میں سانپ کے ڈسنے سے تین طالبات جاں بحق
گڑھ چرولی کے آشرم اسکول میں سانپ کے ڈسنے سے تین طالبات جاں بحق ۔ ایک طالبہ کی حالت تشویشناک، وزیراعلیٰ نے فوری تحقیقات اور رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ممبئی، 10 اگست (ہ س)۔ مہاراشٹر کے گڑھ چرولی ضلع کی دھانورا تحصیل میں جپت لائی واقع آشرم اسکول
گڑھ چرولی کے آشرم اسکول میں سانپ کے ڈسنے سے تین طالبات جاں بحق


گڑھ چرولی کے آشرم اسکول میں سانپ کے ڈسنے سے تین طالبات جاں بحق

۔ ایک طالبہ کی حالت تشویشناک، وزیراعلیٰ نے فوری تحقیقات اور رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا

ممبئی، 10 اگست (ہ س)۔ مہاراشٹر کے گڑھ چرولی ضلع کی دھانورا تحصیل میں جپت لائی واقع آشرم اسکول میں گزشتہ رات سانپ کے ڈسنے سے تین طالبات جاں بحق ہوگئیں، جبکہ تین دیگر طالبات کا علاج جاری ہے۔ متاثرہ طالبات کو واقعے کے فوراً بعد اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے پیر کو واقعے کا فوری جائزہ لینے اور اس کی رپورٹ ریاستی حکومت کو پیش کرنے کی ہدایت ضلع انتظامیہ کو دی ہے۔ ضلع انتظامیہ نے بھی واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

ضلع انتظامیہ کے ایک افسر کے مطابق واقعہ رات تقریباً دو بجے سے ڈھائی بجے کے درمیان پیش آیا۔ طالبات کھانا کھانے کے بعد اسکول میں سو رہی تھیں کہ اسی دوران چھ طالبات کو سانپ نے ڈس لیا۔ اطلاع ملتے ہی تمام متاثرہ طالبات کو دھانورا دیہی اسپتال پہنچایا گیا۔ دھانورا دیہی اسپتال میں علاج کے دوران چھٹی جماعت کی دیپیکا لکڑا اور آٹھویں جماعت کی سشمتا منڈل کی موت ہوگئی۔ بعد ازاں دوسری جماعت کی انو کوریٹی کو مزید علاج کے لیے گڑھ چرولی ضلع اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں علاج کے دوران اس نے بھی دم توڑ دیا۔

سانپ کے ڈسنے سے متاثرہ تین دیگر طالبات کا گڑھ چرولی ضلع اسپتال میں علاج جاری ہے۔ ان میں پانچویں جماعت کی دیپیکا مڈاوی، چھٹی جماعت کی کویتا کرنگا اور آٹھویں جماعت کی سمردھی سریش نیتام شامل ہیں۔ سمردھی نیتام کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ تینوں طالبات کو اینٹی وینم دیا گیا ہے اور ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی حالت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

گڑھ چرولی کے سرپرست وزیر نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور طالبات کو دستیاب سہولیات بہتر بنانے کے ساتھ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت ضلع کلکٹر کو دی۔ ضلع انتظامیہ نے واقعے کی جامع تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تحقیقات کے دوران آشرم اسکول میں طالبات کے رہنے کے انتظامات، اسکول احاطے میں حفاظتی اقدامات، صفائی ستھرائی کی صورتحال اور اسکول انتظامیہ کی جانب سے مقررہ حفاظتی ضوابط پر عمل درآمد سمیت تمام پہلوؤں کی جانچ کی جائے گی۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ تحقیقات میں کسی قسم کی غفلت یا حفاظتی انتظامات میں کمی پائی گئی تو ذمہ دار افراد کے خلاف ضابطے کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande