
نوئیڈا، 10 اگست (ہ س): پیر کی صبح اتر پردیش کے غازی آباد میں ضلع وکاس بھون کی عمارت میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ آگ ڈی ایس ٹی او کے دفتر کے قریب ایک برقی پینل میں لگی۔ آگ کے شعلے تیزی سے پھیل گئے اور دفتر کے ایک حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
چیف فائر آفیسر راہل پال نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آگ سے ہونے والے نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔
وکاس بھون میں لگی آگ نے یہاں کے بچاؤ اور حفاظتی انتظامات کی قلعی کھول دی ہے۔ وکاس بھون ذرائع کے مطابق یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ گذشتہ سال بھی اسی جگہ کے آس پاس آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔
ہندوستھان سماچار
--------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد