بہار انجینئرنگ یونیورسٹی کی تعمیر 5 ایکڑ زمین پر مکمل
ایک ہی چھت کے نیچے ہونگے تمام انتظامی دفاتر پٹنہ، 10 اگست(ہ س)۔ بہار میں انجینئرنگ کی تعلیم کو نئی سمت دینے کے مقصد سے بہار انجینئرنگ یونیورسٹی کا قیام عمل میں آیا ہے اور اس کی4 منزلہ خوبصورت عمارت اور کیمپس تقریباً تیار ہے۔ عمارت تعمیرات محکمہ ک
بہار انجینئرنگ یونیورسٹی کی تعمیر 5 ایکڑ زمین پر مکمل


ایک ہی چھت کے نیچے ہونگے تمام انتظامی دفاتر

پٹنہ، 10 اگست(ہ س)۔ بہار میں انجینئرنگ کی تعلیم کو نئی سمت دینے کے مقصد سے بہار انجینئرنگ یونیورسٹی کا قیام عمل میں آیا ہے اور اس کی4 منزلہ خوبصورت عمارت اور کیمپس تقریباً تیار ہے۔ عمارت تعمیرات محکمہ کے ذریعہ 66.92 کروڑ روپے کی انتظامی منظوری سے، پٹنہ کے میٹھا پور میں تقریباً 5 ایکڑ اراضی پر بہار انجینئرنگ یونیورسٹی کیمپس کی تعمیر کی گئی ہے۔ یونیورسٹی کی مرکزی عمارت کو G+4 کے ڈھانچے میں تیار کیا گیا ہے، جو جدید انتظامی ضروریات اور سہولیات کو مکمل طور پر پورا کرتی ہے۔ گراؤنڈ فلور سے چوتھی منزل تک طلباء، فیکلٹی اور عملے کے لیے کام کرنے میں آسانی کو ترجیح دی گئی ہے۔

ایویلیویشن سینٹر سے لے کر اسکیننگ روم تک موجود ہیں ۔ گراؤنڈ فلورپر رجسٹرار، ڈین، فائنانس آفیسر، اورایگزامنیشن کنٹرولر کے دفاتر بنائے گئے ہیں۔ ساتھ ہی ایویلیوئیشن سینٹر،ا سٹور روم، کیفے ٹیریا، ڈبل ہائٹ انٹری ایریا، اوراجابت خانہ کا انتظام ہے ۔پہلی منزل پر وائس چانسلر کا دفتر، ایک عظیم الشان کانفرنس ہال، اسکیننگ روم، اورایویلیوئیشن سینٹر قائم کیا گیا ہے،دوسری منزل پر 11 دفتری کمرے، 6 اسٹور روم، 5 اسکیننگ روم، ایک تشخیصی مرکز، اور ایک کانفرنس ہال ہے۔ تیسری منزل پر پانچ ریکارڈ روم، مناسب اسٹوریج اور اسکیننگ کی سہولیات کے ساتھ، یہاں واقع ہیں۔چوتھی منزل اور آخری منزل پر ایک اور تشخیصی مرکز اور دو کشادہ ہال بنائے گئے ہیں۔ کیمپس میں ایک منزلہ گیسٹ ہاؤس، کیئر ٹیکر کیے لیے رہائش کا انتظام اور گارڈ روم شامل ہے ۔

عمارت تعمیرات محکمہ کے سکریٹری مسٹر پرنو کمار نے کہا کہ یونیورسٹی کی اس عمارت کی تعمیر سے انتظامی اور امتحان سے متعلق سرگرمیوں کو ایک نئی تحریک ملے گی۔ اس سے انجینئرنگ اداروں کوچلانے میں شفافیت میں اضافہ ہو گا، تعلیمی معیار میں بہتری آئے گی اور طلباء کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام اہم دفاتر(وائس چانسلر، رجسٹرار، ڈین، فنانس، اور ایگزام کنٹرولر) کا ایک ہی جدید عمارت میں ہو نے سے کام تیز ، منظم اور مربوط ہو گا ۔ مزید برآں، متعدد ایویلیو ئیشن سینٹر،ا سکیننگ روم، اور ریکارڈ روم ہو نے سے امتحان کا عمل تیز اور محفوظ ہو گا۔ بہتر انتظامی ڈھانچہ انجینئرنگ کالجوں کے کام کاج کو بہتر بنائے گا، جس سے طلباء عالمی معیار کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے۔ کیمپس طلباء، فیکلٹی اور عملے کے لیے پیشہ ورانہ ماحول فراہم کرے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande