ٹائر پھنٹنے کے بعد اسکارٹ گاڑی حادثے کا شکار ، پولیس آفیسر سمیت، دو زخمی
سرینگر 10 اگست،( ہ س) ۔پیر کو اونتی پورہ میں زیارت شریف کے قریب ٹائر پھٹنے سے ایک ایسکارٹ گاڑی نیچے الٹنے سے ایک افسر سمیت تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ اسکارپیو، جسے ڈی وائی ایس پی اونتی پورہ کی حفاظتی گاڑی کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا، اس کا
ٹائر پھنٹنے کے بعد اسکارٹ گاڑی حادثے کا شکار ، پولیس آفیسر سمیت، دو زخمی


سرینگر 10 اگست،( ہ س) ۔پیر کو اونتی پورہ میں زیارت شریف کے قریب ٹائر پھٹنے سے ایک ایسکارٹ گاڑی نیچے الٹنے سے ایک افسر سمیت تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ اسکارپیو، جسے ڈی وائی ایس پی اونتی پورہ کی حفاظتی گاڑی کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا، اس کا ایک ٹائر مبینہ طور پر پھٹ جانے کے بعد حادثے کا شکار ہوا، جس کی وجہ سے گاڑی نیچے گر گئی۔ زخمیوں میں ڈی وائی ایس پی اونتی پورہ رفیق احمد اور ان کے دو پی ایس او ایس جی سی ٹی عامر احمد اور ریاض احمد شامل ہیں۔ تینوں زخمی اہلکاروں کو ابتدائی طور پر طبی امداد کے لیے پی ایچ سی اونتی پورہ منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں انہیں مزید علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سری نگر ریفر کردیا گیا۔ ان کی حالت کے بارے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande