نشے میں ڈرائیونگ کا خوفناک انجام، حیدرآباد میں آرمی جوان کی موت
حیدرآباد ، 10 اگست (ہ س)۔ راجندرنگر پولیس کے دائرہ اختیار میں حیدرشاہ کوٹ میں مبینہ طورپرشراب کے نشے میں گاڑی چلانے والے ایک نوجوان نے غلط سمت میں گاڑی دوڑاتے ہوئے آرمی جوان سمیت کئی افراد کو ٹکرمار دی، جس کے نتیجے میں آرمی جوان کی موقع پرہی موت
نشے میں ڈرائیونگ کا خوفناک انجام، حیدرآباد میں آرمی جوان ہلاک


حیدرآباد ، 10 اگست (ہ س)۔

راجندرنگر پولیس کے دائرہ اختیار میں حیدرشاہ کوٹ میں مبینہ طورپرشراب کے نشے میں گاڑی چلانے والے ایک نوجوان نے غلط سمت میں گاڑی دوڑاتے ہوئے آرمی جوان سمیت کئی افراد کو ٹکرمار دی، جس کے نتیجے میں آرمی جوان کی موقع پرہی موت ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق حادثے کے وقت کارمیں تقریباً پانچ نوجوان سوارتھے۔ مبینہ طور پر نشے کی حالت میں ڈرائیور نے گاڑی کو غلط سمت میں موڑ دیا، جہاں اس نے آرمی جوان اوردیگرافراد کوٹکرمار دی۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ آرمی جوان نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ حادثے کے بعد کار میں سوار نوجوان مبینہ طور پر گاڑی وہیں چھوڑکرفرار ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر کارروائی شروع کی اورگاڑی کو تحویل میں لےلیا۔ پولیس نے فرارنوجوانوں کی شناخت اورگرفتاری کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس حادثے کی وجوہات کا بھی جائزہ لے رہی ہے، جبکہ یہ بھی معلوم کیا جارہا ہے کہ گاڑی چلانے والا شخص حادثے کے وقت شراب کے نشے میں تھایا نہیں۔

واقعے کے سلسلے میں مزید تفصیلات اورمتاثرین کی شناخت کے بارے میں پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande