
سرینگر 4 جولائی (ہ س): ۔جموں و کشمیر پولیس کے ایک ہیڈ کانسٹیبل کی ہفتہ کو شیر کشمیر پولیس اکیڈمی ادھم پور میں ٹریننگ کے دوران بے ہوش ہونے کے بعد موت ہو گئی۔ حکام نے بتایا کہ پولیس اہلکار اچانک بے ہوش ہو گیا اور اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ وہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ متوفی کی شناخت ایچ سی بشیر انجم کے طور پر کی گئی ہے جو پونچھ ضلع کے مینڈھر علاقے میں گرسائی کا رہنے والا ہے۔ وہ اس وقت ایس کے پی اے ادھم پور میں زیر تربیت تھے۔ پولیس نے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے اور مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir