لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے رام نگر ادھمپور سڑک بند۔
جموں, 04 جولائی (ہ س)۔ ضلع ادھم پور میں مسلسل بارش کے باعث ہفتہ کی صبح کوگھا کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ ہونے سے رام نگر۔ادھم پور سڑک ٹریفک کے لیے بند ہو گئی، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔حکام کے مطابق بھاری پتھر اور ملبہ سڑک پر
Road


جموں, 04 جولائی (ہ س)۔

ضلع ادھم پور میں مسلسل بارش کے باعث ہفتہ کی صبح کوگھا کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ ہونے سے رام نگر۔ادھم پور سڑک ٹریفک کے لیے بند ہو گئی، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔حکام کے مطابق بھاری پتھر اور ملبہ سڑک پر آ گرنے کے باعث آمد و رفت مکمل طور پر معطل ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی ضلع انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور سڑک کی بحالی کے لیے ملبہ ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا۔

روڈ کنٹریکٹر پشپیندر سنگھ نے بتایا کہ صبح سات بجے سڑک بند ہونے کی اطلاع ملی، جس کے بعد فوری طور پر مشینری موقع پر روانہ کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ملبہ ہٹانے کا کام تیزی سے جاری ہے اور جلد ہی سڑک کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا جائے گا۔

دریں اثنا،ضلع ڈوڈہ کے سب ڈویژنل مجسٹریٹ گندوہ ارون کمار بڈیال نے عوام سے اپیل کی ہے کہ خراب موسمی حالات کے پیش نظر لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات والے علاقوں سے دور رہیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور انتظامیہ کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کریں۔انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ مسلسل بارش کے باعث علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ، اچانک سیلاب اور سڑکوں کی بندش کے خطرات برقرار ہیں، لہٰذا شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande