
جموں, 04 جولائی (ہ س)۔
جموں کے مضافاتی علاقے میراں صاحب میں زمین کے تنازع نے ایک شخص کی جان لے لی۔ پولیس نے قتل کے الزام میں دو سگے بھائیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق میراں صاحب کے گائیان گاؤں کے رہائشی ستیندر کمار پر جمعہ کی شام مبینہ طور پر زمین کے تنازع کے دوران دو بھائیوں نے تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کر دیا، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔
مقامی لوگوں کی مدد سے زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
واقعے کے بعد پولیس نے رات بھر مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے دونوں ملزمان، اجے اور وجے ولد درشن کمار، ساکنان گائیان گاؤں، کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے اس سلسلے میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر