
جموں، 04 جولائی (ہ س)۔ شری امرناتھ یاترا کے تیسرے قافلے میں شامل 4,812 یاتری ہفتہ کی صبح جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان وادیٔ کشمیر کے لیے روانہ ہوئے۔ یاتریوں کی روانگی کے دوران بم بم بھولے کے نعرے گونجتے رہے۔سرکاری حکام کے مطابق قافلے میں شامل 2,041 یاتری بالتل راستے جبکہ 2,771 یاتری پہلگام راستے سے مقدس امرناتھ گپھا کی یاترا کریں گے۔ یاتریوں کو 259 گاڑیوں پر مشتمل قافلے کی شکل میں روانہ کیا گیا، جس میں بسیں اور نجی گاڑیاں شامل تھیں۔
دریں اثنا، جموں و کشمیر انتظامیہ نے یاتریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امرناتھ یاترا کے لیے پیشگی رجسٹریشن لازمی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق سپریم کورٹ کی ہدایات کے تحت روزانہ یاتریوں کی تعداد مقرر کی گئی ہے، اس لیے صرف رجسٹرڈ یاتریوں کو ہی یاترا کی اجازت دی جا رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر