'دی ٹریٹرز انڈیا 2' کے تمام مدمقابل سے اٹھا پردہ ، 13 اگست سے اسٹریمنگ
ایمیزون پرائم ویڈیو کے مقبول رئیلٹی شو ''دی ٹریٹرز انڈیا'' کا دوسرا سیزن 13 اگست سے سامعین کے لیے واپس آنے والا ہے۔ حال ہی میں، شو کا پرومو اور ٹریلر جاری کیا گیا، جس میں کرن جوہر نے ایک بار پھر میزبان کا کردار ادا کیا۔ اب، میکرس نے شو میں حصہ لی
شو


ایمیزون پرائم ویڈیو کے مقبول رئیلٹی شو 'دی ٹریٹرز انڈیا' کا دوسرا سیزن 13 اگست سے سامعین کے لیے واپس آنے والا ہے۔ حال ہی میں، شو کا پرومو اور ٹریلر جاری کیا گیا، جس میں کرن جوہر نے ایک بار پھر میزبان کا کردار ادا کیا۔ اب، میکرس نے شو میں حصہ لینے والے تمام مدمقابل کے ناموں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ اس بار بھی تفریح، سوشل میڈیا، کھیل اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے بہت سے مشہور چہرے شو کا حصہ بنیں گے۔

شو کے دوسرے سیزن میں ملیکا شراوت، ریا چکرورتی، کرسٹل ڈی سوزا، ابھیشیک ملہان، شیف رنویر برار، شہنیل گل، ردا تھرانا، تانیا پوری، شالنی پاسی، ہرمن سنگھا، سونداس مفکر، انش چوپڑا، کرن سنگھ، پارول گلاٹی، آدتیہ کلشریشٹھ (کلو)، اککا سنگھ، پرشیتا سنگھ (پریشا)، دلیپ تاہل اور ساحل سلاتھیا جیسے مشہور نام شامل ہیں۔ مختلف خطوں کے یہ شرکاءاعتماد، حکمت عملی اور دھوکہ دہی کی بنیاد پر اس کھیل میں اپنی قسمت آزماتے نظر آئیں گے۔

دی ٹریٹرز انڈیا مشہور بین الاقوامی ریئلٹی شو کا ہندی ورژن ہے۔ اس کا پہلا سیزن 2025 میں ریلیز ہوا تھا، جس میںعرفی جاوید اور پیشہ ور پوکر کھلاڑی نکیتا لوتھر فاتح تھے۔ دوسرے سیزن کا پریمیئر 13 اگست 2026 کو پرائم ویڈیو پر ہوگا اور نئی اقساط ہر جمعرات کو نشر کی جائیں گی۔ ایکعالی شان محل کے پس منظر میں ترتیب دیے گئے اس شو میں مدمقابل اپنے درمیان چھپے غداروں کی شناخت کرتے ہیں، جو اسے سنسنی خیز اور دلچسپ بنا دیتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande