
گلاسگو، 31 جولائی (ہ س)۔ ہندوستانی باکسر پریتی پوار نے شاندار کارکردگی کے بعددولت مشترکہ کھیل 2026 میں خواتین کے 54 کلوگرام زمرے کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ سیمی فائنل میں پریتی نے زامبیا کی کیتھرین مواپے کو یک طرفہ 0-5 سے شکست دے کر کم از کم چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔
پریتی نے شروع سے ہی بہترین فٹ ورک اور تیز جوابی گھونسوں کے ساتھ مکے بازی پر کنٹرول قائم کیا۔ مواپے نے جارحانہ رہنے کی کوشش کی، لیکن ہندوستانی باکسر نے انہیںسٹیک لیفٹ رائٹ جیب سے کئی راونڈ میں بیک فٹ پر دھکیل دیا۔ دوسرے راونڈ میں، پریتی کے زور دار ضربوں کے بعد مواپے کو دو باراسٹینڈنگ کاونٹ کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسرے راونڈ کے بعد،سبھی پانچوں ججوں نے پریتی کے حق میں 8-10کا اسکور دیا اور ہندوستانی باکسر نے 0-5 کی زبردست برتری کے ساتھ فائنل راونڈ میں داخلہ لیا۔ مواپے نے تیسرے اور آخری راونڈ میں واپسی کی کوشش کی، لیکن پریتی نے شاندار جوابی حملے کیے اور مو¿ثر مکے لگائے۔ ایک شاندار لیفٹ ہک اور اس کے بعد لگاتار لیفٹ رائٹ کمبینیشن نے زامبیا کے باکسر کو بہت زیادہ دباومیں ڈال دیا۔ پریتی نے مقابلہ کے اختتام تک اپنا دبدبہ برقرار رکھا۔
جب فائنل کی گھنٹی بجی تو فیصلہ مکمل طور پر ہندوستانی کھلاڑی کے حق میں چلا گیا۔ پریتی نے 0-5 کے متفقہ فیصلے کے ذریعے جیت حاصل کی اور فائنل میں اپنی جگہ بنا لی۔
پریتی پوار کا مقابلہ اب گولڈ میڈل کے مقابلے میں کناڈا کی اسکارلیٹ ڈیلگاڈو سے ہوگا۔ ہندوستانی باکسرکی نظر اب دولت مشترکہ کھیل کے گولڈ میڈل پرہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی