ہنگامہ آرائی کے باعث لوک سبھا کی کارروائی پیرکے روز تک ملتوی
نئی دہلی، 31 جولائی (ہ س)۔ لوک سبھا میں جمعہ کے روز اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے احتجاج کرنے والے طلبا کے خلاف پولیس کی کارروائی اور رام مندر کے چڑھاوا چوری کے معاملے پر ہنگامہ آرائی کی ، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی پیر کے روز تک ملتوی کر دی گئی۔
Lok-Sabha-proceedings-adjourned-till-Monday-due-to

نئی دہلی، 31 جولائی (ہ س)۔ لوک سبھا میں جمعہ کے روز اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے احتجاج کرنے والے طلبا کے خلاف پولیس کی کارروائی اور رام مندر کے چڑھاوا چوری کے معاملے پر ہنگامہ آرائی کی ، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی پیر کے روز تک ملتوی کر دی گئی۔

طلبا کے خلاف پولیس کارروائی کو لے کر اپوزیشن مسلسل مرکزی حکومت پر حملہ آور ہے۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں جمعہ کو بھی حکمراں جماعتوں اور اپوزیشن کے درمیان تصادم کی صورتحال برقرار رہی۔ راجیہ سبھا کے بعد لوک سبھا بھی اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے 3 اگست کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔لوک سبھا کی کارروائی ایک بار ملتوی ہونے کے بعد دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

اس سے قبل آج لوک سبھا میں اپوزیشن ممبران پارلیمنٹ کا ہنگامہ جاری رہا۔ جس کے باعث ایوان کی کارروائی دوبارہ شروع ہوتے ہی دوپہر 12 بجے تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔ ایوان کی کارروائی دوبارہ شروع ہونے کے بعد ہنگامہ آرائی کے دوران لوک سبھا نے بغیر بحث کے پیدائش اور اموات کے اندراج کے قانون میں ترمیم کرنے والا بل منظورکر لیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد

 rajesh pande