ویوپاری کلیان دیوس کے پروگرام میں بینکوئٹ ہال کی لفٹ اچانک ہوئی خراب، کئی بڑے تاجر اور بی جے پی رہنما پھنسے، مقدمہ درج
پروگرام میں شرکت کے لیے پہنچے تھے اسمبلی اسپیکر ستیش مہانا، رکن پارلیمنٹ مہیش شرما، علاقائی صدر نواب سنگھ ناگر اور رکنِ اسمبلی پنکج سنگھ نوئیڈا، 31 جولائی (ہ س)۔ اترپردیش یووا ویاپار منڈل کی جانب سے پانچواں ویوپاری کلیان دیوس (تجارتی فلاحی دن) ن
پروگرام سے جاتے بی جے پی رہنما


پروگرام میں شرکت کے لیے پہنچے تھے اسمبلی اسپیکر ستیش مہانا، رکن پارلیمنٹ مہیش شرما، علاقائی صدر نواب سنگھ ناگر اور رکنِ اسمبلی پنکج سنگھ

نوئیڈا، 31 جولائی (ہ س)۔

اترپردیش یووا ویاپار منڈل کی جانب سے پانچواں ویوپاری کلیان دیوس (تجارتی فلاحی دن) نوئیڈا کے سیکٹر 51 میں واقع ویڈنگ ویلا بینکوئٹ ہال میں جمعرات کی رات منایا جا رہا تھا۔ اس پروگرام میں شرکت کے لیے اتر پردیش کے اسمبلی اسپیکر ستیش مہانا، سابق مرکزی وزیر اور رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر مہیش شرما، رکنِ اسمبلی پنکج سنگھ سمیت بی جے پی کے کئی بڑے بڑے رہنما پہنچے تھے۔

پروگرام کے اختتام کے بعد رات کے وقت کھانا چل رہا تھا۔ کچھ لوگ بینکوئٹ ہال کی اوپر والی منزل سے کھانا کھا کر لفٹ سے نیچے آ رہے تھے۔ تبھی اچانک لفٹ ٹوٹ کر نیچے گر گئی۔ اس حادثے میں کئی لوگ پھنس گئے جن میں بی جے پی کے کچھ رہنما بھی شامل تھے۔ موقع پر پہنچی پولیس نے ایمرجنسی چابی سے لوگوں کو لفٹ سے باہر نکالا اور ان کی جان بچائی۔ اس حادثے میں سیکٹر 51 چوکی انچارج کی شکایت پر بینکوئٹ ہال کے منتظم سمیت تین افراد کے خلاف آج صبح مقدمہ درج ہوا ہے۔

تھانہ سیکٹر 49 کے انچارج انسپکٹر رام پرساد شرما نے بتایا کہ سیکٹر 51 میں واقع ویڈنگ ویلا بینکوئٹ ہال میں جمعرات کی رات اتر پردیش یووا ویاپار منڈل کی جانب سے پانچواں ویوپاری کلیان دیوس کا پروگرام منعقد کیا جا رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ معزز شخصیات کی موجودگی کے پیشِ نظر وہاں پولیس ڈیوٹی لگی ہوئی تھی۔ اسی دوران پولیس کو اطلاع ملی کہ ویڈنگ ویلا میں لگی لفٹ میں سوار ہو کر کچھ لوگ نیچے آ رہے تھے، تبھی لفٹ اچانک ٹوٹ کر نیچے گر گئی۔ لفٹ میں کچھ لوگ پھنس گئے۔ جنہیں ایمرجنسی چابی کے ذریعے باہر نکالا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں کچھ لوگوں کو معمولی چوٹیں آئیں۔

اس معاملے میں سیکٹر 51 چوکی انچارج آشو چودھری نے ویڈنگ ویلا بینکوئٹ ہال کے منتظم ونود اروڑا، اشونی چھابڑا اور مینیجر اشونی شرما کے خلاف بھارتیہ نَیائے سنہیتا کی دفعہ 289 کے تحت مقدمہ درج کروایا ہے۔ تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ ملزمان نے لفٹ کی دیکھ بھال (مینٹیننس) نہیں کروائی تھی اور لفٹ مین کی ڈیوٹی نہیں لگائی تھی۔ ان کی لاپرواہی کے باعث بڑا جانی نقصان ہو سکتا تھا، کوئی بڑا حادثہ پیش آ سکتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

وہیں پروگرام کے منتظم وکاس جین نے بتایا کہ اس پروگرام میں شرکت کے لیے اتر پردیش کے اسمبلی اسپیکر ستیش مہانا، گوتم بدھ نگر کے رکن پارلیمنٹ اور سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر مہیش شرما، رکنِ اسمبلی پنکج سنگھ، مغربی یوپی کے علاقائی صدر نواب سنگھ ناگر سمیت بی جے پی کے کئی بڑے رہنما پہنچے تھے۔ لفٹ گرنے کے وقت سینئر رہنما پروگرام میں شرکت کے بعد جا چکے تھے۔ لفٹ کے اندر کچھ تاجر اور بی جے پی کے ضلع سطح کے کچھ رہنما پھنسے ہوئے تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande