گلوبل مارکیٹ سے مثبت اشارے، ایشیا میں بھی تیزی کا رجحان
نئی دہلی، 31 جولائی (ہ س)۔ گلوبل مارکیٹ سے آج مثبت اشارے مل رہے ہیں۔ امریکی بازار گزشتہ سیشن کے دوران زوردار مضبوطی کے ساتھ بند ہونے میں کامیاب رہے۔ ڈاو جونز فیوچرز بھی آج اضافے کے ساتھ کاروبار کررہا ہے۔ یورپی بازار گزشتہ سیشن کے دوران ملے جلے نتا
گلوبل مارکیٹ کی علامتی تصویر


نئی دہلی، 31 جولائی (ہ س)۔

گلوبل مارکیٹ سے آج مثبت اشارے مل رہے ہیں۔ امریکی بازار گزشتہ سیشن کے دوران زوردار مضبوطی کے ساتھ بند ہونے میں کامیاب رہے۔ ڈاو جونز فیوچرز بھی آج اضافے کے ساتھ کاروبار کررہا ہے۔ یورپی بازار گزشتہ سیشن کے دوران ملے جلے نتائج کے ساتھ بند ہوئے۔ وہیں ایشیائی بازار میں آج عموماً خریداری کا رجحان بنا ہوا ہے۔

چپ شیئرز میں آئی تیزی کی وجہ سے امریکی بازار گزشتہ سیشن کے دوران زبردست ریکوری کرنے میں کامیاب رہے۔ چپ شیئرز نے گزشتہ ایک سال سے زیادہ کے عرصے میں سب سے بڑی انٹرا ڈے مضبوطی حاصل کی، جس کی وجہ سے وال اسٹریٹ کے انڈیکس تیزی کے ساتھ بند ہوئے۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 121.48 پوائنٹس یعنی 1.66 فیصد کے اضافے کے ساتھ 7,437.63 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح نیسڈیک نے 681.81 پوائنٹس یعنی 2.79 فیصد کے اضافے کے ساتھ 25,124.75 پوائنٹس کی سطح پر گزشتہ سیشن کے کاروبار کا اختتام کیا۔ وہیں ڈاو جونز فیوچرز بھی آج فی الحال 212.75 پوائنٹس یعنی 0.41 فیصد کی تیزی کے ساتھ 52,420.81 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

یورپی بازار گزشتہ سیشن کے دوران مضبوطی کے ساتھ کاروبار کرنے کے بعد آخری وقت میں ہوئی فروخت کی وجہ سے ملے جلے نتائج کے ساتھ بند ہوئے۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.10 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 10,897.27 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اس کے برعکس سی اے سی انڈیکس نے 0.91 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 8,485.64 پوائنٹس کی سطح پر گزشتہ سیشن کے کاروبار کا اختتام کیا۔ اس کے علاوہ ڈی اے ایکس انڈیکس 151.55 پوائنٹس یعنی 0.59 فیصد کے اضافے کے ساتھ 25,612.03 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

ایشیائی بازار میں آج عموماً تیزی کا رجحان برقرار ہے۔ ایشیا کے نو بازاروں میں سے سات کے انڈیکس مضبوطی کے ساتھ سبز نشان میں کاروبار کر رہے ہیں، جبکہ دو انڈیکس گر کر سرخ نشان میں آ گئے ہیں۔ اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.83 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 5,626.46 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح ہینگ سینگ انڈیکس 0.04 فیصد کی معمولی گراوٹ کے ساتھ 25,848 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا ہوا ہے۔

دوسری جانب، گفٹ نفٹی 0.13 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 24,395 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح جکارتا کمپوزٹ انڈیکس 0.39 فیصد کی تیزی کے ساتھ 6,210.79 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا ہوا ہے۔ کوسپی انڈیکس نے آج زبردست چھلانگ لگائی ہے۔ فی الحال یہ انڈیکس 790.45 پوائنٹس یعنی 14.13 فیصد کے اضافے کے ساتھ 6,384.01 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔

تائیوان ویٹڈ انڈیکس میں بھی آج زوردار تیزی نظر آ رہی ہے۔ فی الحال یہ انڈیکس 2,930.35 پوائنٹس یعنی 7.34 فیصد کے اضافے کے ساتھ 42,863.65 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔ اسی طرح نکیئی انڈیکس 2,307.57 پوائنٹس یعنی 3.73 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 64,175 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 1.43 فیصد کے اضافے کے ساتھ 1,620.98 پوائنٹس کی سطح پر اور شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.76 فیصد کے اضافے کے ساتھ 3,833.65 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande