’’نشہ مکت نوجوان برائے وکست بھارت‘‘ ضلع سطح پر مقابلہ 31 جولائی کو ہوگا
علی گڑھ, 30 جولائی (ہ س)۔ وزارتِ امورِ نوجوانان و کھیل، حکومتِ ہند اور مائی بھارت کے اشتراک سے نشہ مکت نوجوان برائے وکست بھارت مہم کے تحت ضلع سطحی مقابلہ 31 جولائی کو صبح 9 بجے شری وارشنیہ کالج، علی گڑھ میں منعقد ہوگا۔ یہ اطلاع مائی بھارت مرک
وکشت بھارت


علی گڑھ, 30 جولائی (ہ س)۔

وزارتِ امورِ نوجوانان و کھیل، حکومتِ ہند اور مائی بھارت کے اشتراک سے نشہ مکت نوجوان برائے وکست بھارت مہم کے تحت ضلع سطحی مقابلہ 31 جولائی کو صبح 9 بجے شری وارشنیہ کالج، علی گڑھ میں منعقد ہوگا۔ یہ اطلاع مائی بھارت مرکز علی گڑھ کی ضلع یوتھ آفیسر شالنی نیگی نے دی۔

انہوں نے بتایا کہ اس مہم کا مقصد نوجوانوں کو منشیات اور نشہ آور اشیاء کے مضر اثرات سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں نشہ سے پاک بھارت کی تعمیر میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے تیار کرنا ہے۔ مہم کے تحت ضلع، ریاست اور قومی سطح پر مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جن میں ضلع سطح کے کامیاب شرکاء ریاستی سطح جبکہ ریاستی سطح کے منتخب امیدوار قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

مقابلوں میں لوک گیت، رقص، اسٹریٹ ڈرامہ/خاموش اداکاری، مصوری، مباحثہ و تقریر، ریل یا مختصر فلم، نعرہ نویسی اور سلیم پوئٹری شامل ہیں۔ 15 سے 29 سال عمر کے نوجوان ان مقابلوں میں حصہ لے سکتے ہیں اور ہر امیدوار صرف ایک مقابلے میں شرکت کر سکے گا۔

شالنی نیگی نے ضلع کے نوجوانوں سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دلچسپی رکھنے والے امیدوار مائی بھارت پورٹل کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande