پریاگ راج: آئی ٹی آئی امتحان میں دھوکہ دہی میں ملوث گروہ کا پردہ فاش، ایس ٹی ایف نے پرنسپل سمیت 11 لوگوں کو کیا گرفتار
پریاگ راج، 30 جولائی (ہ س)۔ اتر پردیش اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کی پریاگ راج فیلڈ یونٹ نے جمعرات کو سرکاری صنعتی تربیتی ادارے (آئی ٹی آئی) کے سالانہ آل انڈیا ووکیشنل امتحان کے مضامین کے کمپیوٹر پر مبنی ٹیسٹ (سی بی ٹی) کے دوران دھوکہ دہی میں ملو
UP-PRAYAGRAJ-EXAM-COPY-ACCUESD


پریاگ راج، 30 جولائی (ہ س)۔ اتر پردیش اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کی پریاگ راج فیلڈ یونٹ نے جمعرات کو سرکاری صنعتی تربیتی ادارے (آئی ٹی آئی) کے سالانہ آل انڈیا ووکیشنل امتحان کے مضامین کے کمپیوٹر پر مبنی ٹیسٹ (سی بی ٹی) کے دوران دھوکہ دہی میں ملوث ایک منظم گروہ کا پردہ فاش کیا۔ ایس ٹی ایف نے گینگ میں شامل پرنسپل، امتحانی انچارج، انسٹرکٹرز اور حل کرنے والوں سمیت 11 ملزمین کو گرفتار کیا۔

ایس ٹی ایف پریاگ راج فیلڈ یونٹ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شیلیش پرتاپ سنگھ نے جمعرات کو بتایا کہ گرفتار ملزمین میں پرنسپل اشوک کمار ساکن ممپفورڈ گنج تھانہ کرنل گنج، امتحان انچارج روی پرکاش ساکن مہیش پور انداوا تھانہ جھونسی، پیپر حل کرنے والے (سالور)شیوم کمار ولد جٹا شنکر ساکن برواشکول پور تھانہ میجا، جے سنگھ ساکن کھارا برتیا تھانہ میجا، جتیندر پٹیلساکن بیندو تھانہ کرچھنا، دلیپ کمار پٹیل ساکن تیوریہ کلاں، تھانہ کرچھنا، انسٹرکٹر پھول پرکاش ساکن اے ڈی اے کالونی نینی، انسٹرکٹر دھیرج کمار شرما ساکن کوہڑار تھانہ میجا ، راجیش کمار ساکن لیلا کلاں تھانہ سرائے عنایت اور راجکمار موریہ ساکن بڑا چاکا ایگریکلچر تھانہ نینی ، ضلع پریاگراج اور وجے سنگھ ساکن دمڑی آس پور دیوسرا ضلع پرتاپ گڑھ شامل ہیں۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شیلیش پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ایس ٹی ایف کی ٹیم نے موقع سے 5 لاکھ 10 ہزار روپے نقد، 5 کمپیوٹر، 5 مانیٹر، ماو¿س، کی بورڈ اور اے ٹی ایم 67 فارم برآمد کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس پورے واقعہ کے سلسلے میں نینیتھانہ میں ایک کیس درج کرلیا گیا ہے اور قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) اس معاملے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے تاکہ گروہ میں شامل دیگر افراد کے کردار کا تعین کیا جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande