رائے بریلی میں راہل گاندھی کے خلاف بی جے پی کا احتجاج: ریاستی وزیر دنیش پرتاپ سنگھ نے ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے دھرنا دیا
رائے بریلی، 30 جولائی (ہ س)۔ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے ذریعہ مرکزی وزیر داخلہ کے بارے میں دیئے گئے بیان پر ان کے ہی پارلیمانی حلقہ رائے بریلی میں سیاست گرم ہو گئی ہے۔ جمعرات کو ریاستی وزیر دنیش پرتاپ سنگھ نے راہل گاندھی پر غلط بیانی
UP-BJP-PROTEST-RAHUL-GANDHI-


رائے بریلی، 30 جولائی (ہ س)۔ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے ذریعہ مرکزی وزیر داخلہ کے بارے میں دیئے گئے بیان پر ان کے ہی پارلیمانی حلقہ رائے بریلی میں سیاست گرم ہو گئی ہے۔ جمعرات کو ریاستی وزیر دنیش پرتاپ سنگھ نے راہل گاندھی پر غلط بیانی کا الزام لگاتے ہوئے رائے بریلی شہر میں ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمے کے سامنے دھرنا دیا اور ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔

دراصل رائے بریلی کے رکن پارلیمنٹ اور قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے لوک سبھا میں مرکزی وزیر داخلہ پر جنتر منتر پر مظاہرین پر لاٹھی چارج کرنے کا الزام لگایا تھا۔ ان الزامات کے بعد سے ہی بی جے پی ناراض ہے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ اس سے رائے بریلی میں سیاست گرم ہو گئی ہے اور راہل گاندھی کے استعفیٰ کے مطالبات شروع ہو گئے ہیں۔

جمعرات کو وزیر مملکت (آزادانہ چارج) دنیش پرتاپ سنگھ نے اپنے حامیوں کے ساتھ رائے بریلی شہر کے ہاتھی پارک چوراہے پر امبیڈکر مجسمہ کے پاس دھرنا دیا۔ راہل گاندھی کو آئین کی توہین کرنے والا قرار دیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ انہیں پارلیمنٹ میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے اور انہیں فوری طور پر لوک سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دے دینا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ جنتر منتر پر ملک مخالف نعروں اور تشدد کے پیچھے راہل گاندھی کا ہاتھ ہے۔ ان کے بیانات اور اشتعال انگیزی کی وجہ سے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے خلاف توہین آمیز تبصرے ہوئے۔ انہوں نے راہل گاندھی کو وہاں ہونے والی ملک دشمن سرگرمیوں کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

دنیش پرتاپ سنگھ نے کہا کہ راہل گاندھی نے رائے بریلی میں بیساکھیوں کی مدد سے کامیابی حاصل کی۔ وہ اکیلے کانگریس کے زور پر الیکشن نہیں جیت سکتے۔ راہل گاندھی جس طرح کا برتاو¿ کر رہے ہیں، وہ کبھی بھی وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی برابری نہیں کر سکتے۔ ان کا یہ بیان نہ صرف قابل مذمت ہیں، بلکہ آئین کی بھیانک توہین ہے۔ پارلیمنٹ کے وقار کو برقرار رکھنے کے لیے انہیں مستعفی ہو جانا چاہیے۔ وزیر کے ساتھ احتجاج میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ضلع صدر بدھی لال پاسی سمیت کئی عہدیدار اور کارکن موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande