تلنگانہ اوپن اسکول سوسائٹی کے امتحانات کا اعلان
تلنگانہ اوپن اسکول سوسائٹی کے امتحانات کا اعلانحیدرآباد، 30 جولائی (ہ س)۔ تلنگانہ اوپن اسکول سوسائٹی (ٹاس) نے اعلان کیا ہے کہ اوپن ایس ایس سی (دسویں) اور اوپن انٹرمیڈیٹ کے امتحانات اکتوبر میں منعقد کیے جائیں گے۔ ٹی او ایس ایس کے ڈائریکٹر کے لنگیان
تلنگانہ اوپن اسکول سوسائٹی  کے امتحانات کا اعلان


تلنگانہ اوپن اسکول سوسائٹی کے امتحانات کا اعلانحیدرآباد، 30 جولائی (ہ س)۔ تلنگانہ اوپن اسکول سوسائٹی (ٹاس) نے اعلان کیا ہے کہ اوپن ایس ایس سی (دسویں) اور اوپن انٹرمیڈیٹ کے امتحانات اکتوبر میں منعقد کیے جائیں گے۔ ٹی او ایس ایس کے ڈائریکٹر کے لنگیانے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ امیدوار امتحانی فیس یکم اگست سے 17 اگست تک بغیرکسی جرمانے کے جمع کراسکتے ہیں۔

جبکہ 18 سے 24 اگست تک فی پرچہ 25 روپے اور 25 سے 29 اگست تک فی پرچہ 50 روپے جرمانے کے ساتھ فیس وصول کی جائے گی۔

اس کے علاوہ 30 اگست سے 2 ستمبرتک تتکال کے تحت بھی فیس جمع کرانے کی سہولت رہے گی۔ فیس تلنگانہ اوپن اسکول سوسائٹی کی ویب سائٹ، ٹی جی آن لائن (ٹی جی آن لائن) یا می سیوامراکزکے ذریعے جمع کرائی جاسکتی ہے۔

گزشتہ اوپن ایس ایس سی اورانٹرمیڈیٹ امتحانات میں ناکام ہونے والے یا پہلے فیس جمع کرانے کے باوجود امتحان میں شریک نہ ہونے والے امیدواربھی دوبارہ فیس ادا کرکے امتحان دے سکتے ہیں۔ ٹی او ایس ایس نے طلبہ کو ہدایت دی ہے کہ امتحانات کے ٹائم ٹیبل اور دیگر تازہ معلومات کے لیے باقاعدگی سے سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کرتے رہیں۔

ساتھ ہی واضح کیا گیا ہے کہ چالان یا ڈیمانڈ ڈرافٹ (ڈی ڈی) کے ذریعے فیس قبول نہیں کی جائے گی اور سرکاری تعطیلات کے دن فیس وصول نہیں ہوگی۔

۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande