رام مندر کے چڑھاوا معاملہ پر سماجوادی پارٹی کی سیاست قابل مذمت ہے: بی جے پی
نئی دہلی، 30 جولائی (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ایودھیا میں رام مندر کے چڑھاوا کی چوری پر سماج وادی پارٹی (ایس پی) پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس موضوع پر کی جانے والی سیاست انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس پورے معاملے کو انت
چڑھاوا


نئی دہلی، 30 جولائی (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ایودھیا میں رام مندر کے چڑھاوا کی چوری پر سماج وادی پارٹی (ایس پی) پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس موضوع پر کی جانے والی سیاست انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس پورے معاملے کو انتہائی ذمہ داری اور چوکسی کے ساتھ سنبھال رہی ہے اور تمام طریقہ کار سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں۔

بی جے پی کے قومی ترجمان اور راجیہ سبھا کے رکن ڈاکٹر سدھانشو تریویدی نے جمعرات کو پارلیمنٹ کے احاطے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے کبھی دعوی کیا تھا کہ ایودھیا یہاں نہیں تھا اور بھگوان شری رام موجود نہیں تھے، وہ آج اس معاملے پر تشویش کا اظہار کرنے کا دعوی کر رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ وہ لوگ ہیں جن کی حکمرانی میں دریائے سریو کار سیوکوں کے خون سے سرخ ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ایودھیا کی توہین کی، اس کے وقار کو ٹھیس پہنچائی اور سریو میںخون بہایا، اگر وہی لوگ آج تشویش کا اظہار کر رہے ہیں تو یہ تشویش کی عکاسی نہیں کرتا بلکہ ان کے سیاسی ارادے کی عکاسی کرتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جمعرات کو پارلیمنٹ کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے ہی اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ نے احتجاج شروع کر دیا تھا۔ اسی دوران ایس پی ممبران پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کے احاطے میں رام مندر کے چڑھاوا میں مبینہ بے ضابطگیوں کا الزام لگاتے ہوئے احتجاج کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande