
نئی دہلی، 30 جولائی (ہ س): گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران بازار تقریباً فلیٹ سطح پر رہا۔ آج کے کاروبار کا آغاز بھی تقریباً فلیٹ سطح پر ہوا۔ بازار کھلنے کے بعد خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان رسہ کشی شروع ہوگئی، جس کے باعث سینسیکس اور نفٹی دونوں اشاریوں میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے کاروبار کے بعد سینسیکس 0.05 فیصد اور نفٹی 0.04 فیصد کی معمولی کمزوری کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔
ابتدائی ایک گھنٹے کے کاروبار کے بعد مارکیٹ کی بڑی کمپنیوں میں وپرو، انفوسس، ٹیک مہندرا، او این جی سی اور ٹی سی ایس کے شیئرز 3.09 فیصد سے 1.53 فیصد تک کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب اڈانی پورٹس، شری رام فنانس، الٹرا ٹیک سیمنٹ، جیو فنانشل اور ایشیئن پینٹس کے شیئرز 2.70 فیصد سے 1.46 فیصد تک کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے نظر آئے۔
اب تک کے کاروبار میں شیئر بازارکے 2,754 شیئروں میں سرگرم کاروبار جاری تھا۔ ان میں سے 1,103 شیئرز منافع کے ساتھ سبز نشان میں جبکہ 1,651 شیئر خسارے کے ساتھ سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئرز میں سے 11 شیئر خریداری کے سہارے سبز نشان میں تھے، جبکہ 19 شیئرز فروخت کے دباؤ میں سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ نفٹی کے 50 شیئروں میں سے 24 سبز اور 26 سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔
بی ایس ای کا سینسیکس آج 15.74 پوائنٹس کی معمولی کمزوری کے ساتھ 77,638.86 پوائنٹس پر کھلا۔ کاروبار شروع ہوتے ہی خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان رسہ کشی شروع ہوگئی، جس کے باعث اشاریہ مسلسل اتار چڑھاؤ کا شکار رہا۔ خریداری کے زور پر سینسیکس بڑھ کر 77,737.22 پوائنٹس تک پہنچ گیا، جبکہ فروخت کے دباؤ میں یہ گر کر 77,440.91 پوائنٹس تک بھی آگیا۔ مسلسل خرید و فروخت کے درمیان ابتدائی ایک گھنٹے کے کاروبار کے بعد صبح 10:15 بجے سینسیکس 39.94 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 77,614.66 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا تھا۔
سینسیکس کی طرح این ایس ای کے نفٹی نے بھی آج 0.65 پوائنٹس کی علامتی کمی کے ساتھ 24,249.55 پوائنٹس پر کاروبار کا آغاز کیا۔ بازار کھلتے ہی اس اشاریے میں بھی اتار چڑھاؤ شروع ہوگیا۔ خریداری کے سہارے نفٹی بڑھ کر 24,287.25 پوائنٹس تک پہنچ گیا، جبکہ فروخت کے دباؤ کے باعث یہ گر کر 24,187.10 پوائنٹس تک آگیا۔ مسلسل خرید و فروخت کے درمیان ابتدائی ایک گھنٹے کے کاروبار کے بعد صبح 10:15 بجے نفٹی 8.60 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 24,241.60 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا تھا۔
اس سے قبل گزشتہ کاروباری دن بدھ کو سینسیکس 888.68 پوائنٹس یعنی 1.16 فیصد کے اضافے کے ساتھ 77,654.60 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جبکہ نفٹی 264.85 پوائنٹس یعنی 1.10 فیصد کی تیزی کے ساتھ 24,250.20 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد