
سریندر نگر/ سورت، 30 جولائی (ہ س)۔ گجرات کی سورت پولیس نے جمعرات کو سریندر نگر سے متنازع سوشل میڈیا انفلوئنسر کیرتی پٹیل کو گرفتار کر لیا۔ پولس نے یہ کارروائی سورت کے پونا پولیس اسٹیشن میں درج ایک پرانے معاملے کے سلسلے میں کی ہے۔ گرفتاری کے بعد کیرتی پٹیل کو پوچھ گچھ اور قانونی کارروائی کے لیے سورت لایا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق کیرتی پٹیل کو سریندر نگر کے رتن پر میں اودھیشور ٹاو¿ن شپ میں واقع ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا تھا۔ یہ کارروائی بھاو نگر کے ایک تاجر اور خاتون سرپنچ کے شوہر راجو بھمر کی شکایت کی بنیاد پر کی گئی۔ شکایت میں کیرتی پٹیل اور بھاو نگر کی معطل خاتون کانسٹیبل نینا باریا پر سوشل میڈیا کے ذریعہ خاندان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے، دھمکیاں دینے اور دیگر سنگین الزامات کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے بھارتیہ ناگرک سرکشا سنہتا (بی این ایس ایس) اور انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔
قابل ذکر ہے کہ کیس درج ہونے کے بعد، کیرتی پٹیل نے پونا پولیس اسٹیشن کے باہر ایک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا، جس میں انہوں نے شکایت کنندہ کو کھلا چیلنج کیا تھا۔ یہ ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔ پولیس اس معاملے میں کیرتی پٹیل سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ تحقیقات جاری ہیں، نتائج کی بنیاد پر مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد