
نئی دہلی، 30 جولائی(ہ س)۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا، مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر امت شاہ اور دیگر لیڈروں نے شراون کے مہینے کے آغاز پر قوم کو مبارکباد پیش کی۔
برلا نے ایکس پر لکھا، شراون کے مہینے کے مبارک آغاز پر، دیوادھی دیو مہادیو کو سلام اور ہم وطنوں کو نیک خواہشات! شراون کا مہینہ نہ صرف عقیدے کا بلکہ فطرت، روحانیت اور خود کو پاک کرنے کا بھی ایک مبارک موقع ہے۔ یہ ہمیں تحمل، خدمت، ہمدردی، خیر سگالی اور فطرت کے ساتھ ہم آہنگی کی زندگی گزارنے کی ترغیب دیتا ہے۔ بھگوان شیو خود قدرت کے دیوتا ہیں اور ان کی ہر شکل پانی، جنگلات، پہاڑوں، دریاو¿ں اور پوری زندہ دنیا کے تحفظ کا پیغام دیتی ہے۔ اس مبارک مہینے میں دعاو¿ں کے ساتھ ساتھ ہم درخت لگانے، ماحول کو صاف رکھنے اور قدرت کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کا عہد بھی کریں۔ یہ بھگوان بھولے ناتھ کے تئیں حقیقی عقیدت اور آنے والی نسلوں کے تئیں ہمارا فرض بھی ہوگا۔
شاہ نے کہا کہ عقیدے، تحمل اور عقیدت کا یہ مہینہ ہر ایک کی زندگی میں مثبت توانائی، روحانی ترقی اور بے حد امن لائے۔ وہ سب کی بھلائی اور خوشحالی کے لیے اعلی دیوتا بھگوان مہادیو سے دعا کرتے ہیں۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ وہ دعا کرتے ہیں کہ یہ مہینہ سب کی زندگی میں خوشی، امن، اچھی صحت، خوشحالی لائے اور بھگوان شیو کا فضل آپ سب پر ہمیشہ رہے۔ ہر-ہر مہادیو!
کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ وہ سب کی زندگی میں خوشی، امن، خوشحالی، اچھی صحت اور روحانی توانائی پیدا کرنے اور دنیا کی فلاح و بہبود کے لیے اعلی دیوبھگوان مہادیو سے دعا کرتے ہیں۔
پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ دیوتاوں کے دیوتا مہادیو کی پوجا کے لیے وقف مہینہ عقیدے، خدمت اور خود شناسی کا پیغام دیتا ہے۔ وہ بھگوان شیو سے دعا کرتے ہیںکہ وہ کانوڑ یاترا کرنے والے تمام عقیدت مندوں اور پورے عوام کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی، امن اور اچھی صحت لائے اور ملک اور دنیا میں سب کی ہم آہنگی، اتحاد اور فلاح و بہبود کی راہ ہموار کرے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی