بیرونِ ملک آنکھ کے علاج کی اجازت کے لیے ابھشیک بنرجی نے سپریم کورٹ سے التجا کی
بیرونِ ملک آنکھ کے علاج کی اجازت کے لیے ابھشیک بنرجی نے سپریم کورٹ سے التجا کی نئی دہلی، 30 جولائی (ہ س)۔ ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ابھشیک بنرجی نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کر کے اپنی آنکھ کے علاج کے لیے بیرونِ ملک جانے کی اجازت دینے کا مطا
Abhishek Banerjee


بیرونِ ملک آنکھ کے علاج کی اجازت کے لیے ابھشیک بنرجی نے سپریم کورٹ سے التجا کی

نئی دہلی، 30 جولائی (ہ س)۔ ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ابھشیک بنرجی نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کر کے اپنی آنکھ کے علاج کے لیے بیرونِ ملک جانے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سے پہلے کولکاتا ہائی کورٹ نے ابھشیک بنرجی کو بیرونِ ملک جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ سپریم کورٹ اس عرضی پر 3 اگست کو سماعت کر سکتا ہے۔

کلکتہ ہائی کورٹ نے 20 جولائی کو ابھشیک بنرجی کی عرضی خارج کر دی تھی۔ ابھشیک بنرجی نے اپنے آنکھ کے بہتر علاج کے لیے بیرونِ ملک جانے کی اجازت مانگی تھی۔ ابھشیک بنرجی نے ہائی کورٹ کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

ابھشیک بنرجی کے خلاف مغربی بنگال میں حالیہ اسمبلی انتخابات کے دوران اشتعال انگیز تقریر کے معاملے میں کیس چل رہا ہے۔ ہائی کورٹ نے ابھشیک بنرجی کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی آنکھ کے علاج کے لیے بیرونِ ملک جانے سے پہلے کولکاتا کے سرکاری ایس ایس کے ایم اسپتال میں علاج کروائیں۔

ابھشیک بنرجی نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کر کے کہا ہے کہ انہیں جو علاج چاہیے وہ ابھی ہندوستان میں دستیاب نہیں ہے، اس لیے بیرونِ ملک جا کر علاج کروانے کی اجازت دی جائے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande