پولیس نے ریاسی میں پاکستان میں مقیم دہشت گردوں کی جائیداد کو ضبط کیا۔
جموں, 30 جولائی (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل پولیس نلین پربھات نے ضلع ریاسی سے تعلق رکھنے والے پاکستان میں مقیم پانچ سرگرم دہشت گردوں کی 1.7 ہیکٹئر اراضی ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ضبط کی گئی اراضی کے
Property


جموں, 30 جولائی (ہ س)۔

جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل پولیس نلین پربھات نے ضلع ریاسی سے تعلق رکھنے والے پاکستان میں مقیم پانچ سرگرم دہشت گردوں کی 1.7 ہیکٹئر اراضی ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ضبط کی گئی اراضی کے مالکان کی شناخت الطاف دین، غلام محمد، محمد اشرف، شبیر احمد اور بہار دین کے طور پر ہوئی ہے۔ ان افراد کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ کئی برس قبل اسلحہ اور گولہ بارود کی تربیت حاصل کرنے کے لیے پاکستان گئے تھے اور اس وقت وہاں سے دہشت گرد تنظیم لشکرِ طیبہ کے لیے سرگرم ہیں۔ترجمان کے مطابق پولیس نے پاکستان میں مقیم لشکرِ طیبہ کے ایک اہم رکن محمد قاسم کے خلاف بھی اشتہاری کارروائی مکمل کر لی ہے۔ محمد قاسم کی جائیداد رواں سال مارچ میں پہلے ہی ضبط کی جا چکی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ دہشت گرد جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے اسلحہ، گولہ بارود اور مالی معاونت فراہم کرنے کے علاوہ ضلع ریاسی کے مقامی نوجوانوں کو دہشت گردی کی راہ پر گامزن کرنے کی کوششوں میں بھی ملوث ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande