چار سمندری سفر مکمل کر کے وطن واپس آنے پر نو فوجی خواتین افسران کو اعزاز سے نوازا گیا
خواتین افسران نے راج ناتھ سنگھ سے ملاقات میں اپنے تجربات شیئر کیے نئی دہلی، 30 جولائی (ہ س)۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو تینوں افواج کی نو خواتین افسران کو اعزاز سے نوازا جو ہندوستانی فوج کے سیلنگ ویسل آئی اے ایس وی تریوینی پر سوار ہو کر
سفر


خواتین افسران نے راج ناتھ سنگھ سے ملاقات میں اپنے تجربات شیئر کیے

نئی دہلی، 30 جولائی (ہ س)۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو تینوں افواج کی نو خواتین افسران کو اعزاز سے نوازا جو ہندوستانی فوج کے سیلنگ ویسل آئی اے ایس وی تریوینی پر سوار ہو کر پہلی بار چار سمندری سفر مکمل کرنے کے بعد وطن واپس آئیں۔ نئی دہلی میں، وزیردفاع نے تقریبا25,500 ناٹیکل میل کا فاصلہ طے کرتے ہوئے 314 دن کا سفر مکمل کرنے میں ٹیم کی ہمت اور عزم کی تعریف کی۔ انہوں نے اس 'سمدر کاچکر' کو ناری شکتی کا ثبوت اور تینوں قوتوں کے درمیان ہم آہنگی کی ایک مثال قرار دیا، جو ہر ہندوستانی کے لئے باعث ترغیب ہے۔

خواتین افسران نے راج ناتھ سنگھ کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کیے اور بتایا کہ اس مہم کے دوران مشکل موسمی حالات نے ان کے سفر کو کیسے یادگار اور فائدہ مند بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کانام سربلند کرنے کے ان کے عزم نے ان کی حوصلہ افزائی کی، جس سے وہ بڑے جسمانی اور ذہنی چیلنجوں پر قابو پانے میں کامیاب ہوئیں۔وزیردفاع نے کہا کہ ان کی کامیابی سے پتہ چلتا ہے کہ کس طرح یقین اور عزم زندگی میں کسی بھی مقصد کو حاصل کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

خواتین افسران کی صلاحیت اور اعتماد کو ناقابل یقین قرار دیتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ سمدر کاچکر کی کامیاب تکمیل نے اس پرانی ذہنیت کو توڑ دیا ہے کہ خواتین مشکل فوجی مشن مکمل نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے افسران سے کہا، آپ نے ثابت کر دیا ہے کہ جسمانی تندرستی، ذہنی پختگی اور قائدانہ خصوصیات صنف کے پابند نہیں ہیں۔ ہندوستان کی ہر بیٹی آپ کی طرف دیکھ سکتی ہے اور یقین کر سکتی ہے کہ وہ بھی سمندر عبور کر کے دنیا کو فتح کر سکتی ہے۔ یہ مہم اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر ہم مل کر آگے بڑھیں تو کوئی بھی مقصد حاصل کرنا مشکل نہیں ہے۔

بات چیت کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف جنرل دھیرج سیٹھ، سیکرٹری دفاع راجیش کمار سنگھ، وائس چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر مارشل آشوتوش دکشت، وائس چیف آف دی نیول اسٹاف وائس ایڈمرل اجے کوچر اور تینوں افواج کے دیگر سینئر حکام موجود تھے۔ آئی اے ایس وی تریوینی کی ٹیم کووزیردفاع نے 22 جولائی 2026 کو ممبئی میں ورچول طور پر جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔ انہوں نے 11 ستمبر 2025 کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی تھی۔ اپنی شاندار سمندری کامیابی کے علاوہ، سمدرکاچکر نے فوجی سفارت کاری کے ایک طاقتور آلے کے طور پر بھی کام کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande