وزیر اعظم مودی نے فطرت اور ماحولیات کے احترام کو انسانی وجود کی بنیادی اساس قرار دیا
نئی دہلی، 30 جولائی (ہ س): وزیر اعظم نریندر مودی نے فطرت، ماحولیات اور پوری کائنات کے احترام کو انسانی وجود کی بنیاد قرار دیتے ہوئے ان کے تئیں شکرگزاری اور خدمت کے جذبے کو اپنانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فطرت کے احترام اور اس کے تحفظ کے جذبے
وزیر اعظم مودی نے فطرت اور ماحولیات کے احترام کو انسانی وجود کی بنیادی اساس قرار دیا


نئی دہلی، 30 جولائی (ہ س): وزیر اعظم نریندر مودی نے فطرت، ماحولیات اور پوری کائنات کے احترام کو انسانی وجود کی بنیاد قرار دیتے ہوئے ان کے تئیں شکرگزاری اور خدمت کے جذبے کو اپنانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فطرت کے احترام اور اس کے تحفظ کے جذبے کے ساتھ ایک صحت مند، خوشحال اور مضبوط قوم کی تعمیر میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

وزیر اعظم مودی نے آج ایکس پر اپنے پیغام میں کہا، فطرت، ماحولیات اور پوری کائنات کا احترام ہمارے وجود کی بنیاد ہے۔ آئیے، ہم ان کے تئیں مکمل شکرگزاری اور خدمت کے جذبے کے ساتھ ایک صحت مند، خوشحال اور مضبوط قوم کی تعمیر میں شریک ہوں۔

اس موقع پر انہوں نے یہ سُبھاشِتم بھی شیئر کیا۔اس سُبھاشِتم کا مفہوم یہ ہے کہ آسمان اور زمین ہمارے لیے باعثِ خیر و برکت ہوں، فضا ہمارے لیے خوشگوار اور مبارک ثابت ہو۔ جڑی بوٹیاں اور نباتات ہمارے لئے بہتری کا باعث بنیں اور فطرت کے تمام عناصر اور قوتیں ہمارے لیے موافق اور مفید ثابت ہوں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande