
پٹنہ، 30 جولائی (ہ س)۔ جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے قومی صدر، بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور راجیہ سبھا کے رکن نتیش کمار نے جمعرات کے روز باڑھ سب ڈویزن واقع تاریخی اہمیت کے اوماناتھ مندر میں بھگوان شیو کی پوجا کی اور ریاست کے لوگوں کی خوشی، امن، خوشحالی اور بہار کی ترقی کے لیے دعا کی۔
اس موقع پر نتیش کمار نے کہا کہ بہار کی ثقافتی اور مذہبی وراثت ہمارا انمول خزانہ ہے۔ مندر کی خوبصورتی اور مجموعی ترقی کے لیے 100 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔ پرانے اور خستہ حال ڈھانچے کو مسمار کیا جا رہا ہے تاکہ کمپلیکس کو مزید شاندار، منظم اور عقیدت مندوں کے لیے موزوں بنایا جا سکے۔ اس کے علاوہ بہتر ٹرانسپورٹیشن، جدید سہولیات فراہم کرنے اور عقیدت مندوں کی سہولت کے لیے ایک نئے مارکیٹ کمپلیکس کی تعمیر کا کام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ این ڈی اے حکومت کی ترجیح مذہبی مقامات کو ان کے عقیدے، ثقافتی ورثے اور مقامی معیشت کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ عقیدت مندوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر بہار قانون ساز کونسل میں حکمراں جماعت کے ڈپٹی لیڈر للن کمار صراف، باڑھ کے سابق ایم ایل اے گیانیندر سنگھ گیانو کے علاوہ کئی عوامی نمائندے اور سینکڑوں کارکنان بھی موجود تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan