
نوئیڈا، 30 جولائی (ہ س): نوئیڈا کے سورج پور پولیس اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں واقع لکھاولی گاؤں میں کل رات ایک 20 سالہ نوجوان کی چھت سے مشتبہ حالات میں گرنے سے موت ہوگئی۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔
سورج پور پولس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) سنجے کمار سنگھ نے بتایا کہ ذیشان (20)، نادر کا بیٹا جو کہ غازی آباد ضلع کے مسوری کے قریب مہدی پور گاؤں کا رہنے والا، لکھاولی گاؤں میں ایک جاننے والے کے گھر رہ رہا تھا۔ کل رات وہ مشتبہ حالات میں چھت سے گرا۔ اسے علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس افسر نے مزید کہا کہ پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد