ایم وی ڈی راجوری نے 92 گاڑیوں کی آر سی اور آٹھ لائسنس معطل کیے
جموں, 30 جولائی (ہ س): محکمہ موٹر وہیکلز (ایم وی ڈی) راجوری نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں گاڑیوں کے استعمال کے خلاف جاری مہم کے دوران 92 گاڑیوں کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (آر سی) اور آٹھ ڈرائیونگ لائسنس معطل کر دیے ہیں۔محکمہ کے
Rajoir


جموں, 30 جولائی (ہ س): محکمہ موٹر وہیکلز (ایم وی ڈی) راجوری نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں گاڑیوں کے استعمال کے خلاف جاری مہم کے دوران 92 گاڑیوں کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (آر سی) اور آٹھ ڈرائیونگ لائسنس معطل کر دیے ہیں۔محکمہ کے مطابق ٹرانسپورٹ کمشنر ویشیش پال مہاجن کی ہدایت پر فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والی 86 گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کی گئی۔ اس کے علاوہ ضلع پولیس راجوری کی سفارش پر این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت درج مقدمات میں ملوث دو افراد کے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ جبکہ مویشی اسمگلنگ سے وابستہ پانچ افراد کے لائسنس معطل کیے گئے۔ موٹر وہیکلز ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایک اور ڈرائیونگ لائسنس بھی معطل کیا گیا۔

پولیس کی سفارش پر این ڈی پی ایس ایکٹ سے متعلق دو اور مویشی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی چار گاڑیوں کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بھی معطل کیے گئے، جس کے بعد معطل آر سیز کی مجموعی تعداد 92 ہو گئی۔کارروائی کے دوران محکمہ کی ٹیم نے 125 گاڑیوں کی جانچ کی، 25 چالان جاری کیے اور مختلف خلاف ورزیوں پر 24 ہزار 100 روپے جرمانہ عائد کیا۔

اے آر ٹی او راجوری عاشق رفیق ملک نے کہا کہ محکمہ موٹر وہیکلز ایکٹ پر سختی سے عمل درآمد جاری رکھے گا اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، غیر فٹ گاڑیوں اور غیر قانونی سرگرمیوں میں گاڑیوں کے استعمال کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی تاکہ ضلع میں سڑکوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے گاڑی مالکان اور ڈرائیوروں سے تمام قانونی تقاضوں پر عمل کرنے اور محکمہ سے تعاون کی اپیل بھی کی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande