جموں و کشمیر میں 30 جولائی سے 7 اگست تک بارش کا الرٹ ، جموں میں موسلادھار بارش کا امکان
سرینگر، 30 جولائی (ہ س) ۔موسمیاتی مرکز سری نگر نے اگلے ہفتے جموں و کشمیر میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے، جبکہ جموں ڈویژن کے کچھ حصوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کےافسر نے بتایا کہ، 30-31 جولائی کو شام اور ص
جموں و کشمیر میں 30 جولائی سے 7 اگست تک بارش کا الرٹ ، جموں میں موسلادھار بارش کا امکان


سرینگر، 30 جولائی (ہ س) ۔موسمیاتی مرکز سری نگر نے اگلے ہفتے جموں و کشمیر میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے، جبکہ جموں ڈویژن کے کچھ حصوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کےافسر نے بتایا کہ، 30-31 جولائی کو شام اور صبح کے اوقات میں زیادہ تر مقامات پر درمیانی درجے کی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس عرصے کے دوران جموں ڈویژن میں چند مقامات پر مختصر شدید موسلادھار بارش کی وارننگ دی ہے۔وہیں یکم اگست کو کئ مقامات پر ہلکی بارش یا ہلکی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 2 سے 4 اگست تک کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، خاص طور پر دوپہر، شام اور صبح کے اوقات میں۔ اسی طرح جموں ڈویژن کے چند اضلاع میں ایک بار پھر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ جبکہ 5 سے 7 اگست تک، ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بکھرے ہوئے مقامات پر ہلکی تیز بارشیں ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بارشیں خطرناک مقامات پر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا باعث بن سکتی ہیں۔ لوگوں کو الرٹ رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande