اے ایم یو کے پروفیسر، رائل کالج آف فزیشیئنز، برطانیہ کی فیکلٹی آف فارماسیوٹیکل میڈیسن میں ممتحن کے طور پر منتخب
علی گڑھ, 30 جولائی (ہ س)۔ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ فارماکولوجی کے پروفیسر فرحان احمد خان کو فیکلٹی آف فارماسیوٹیکل میڈیسن (ایف پی ایم)، رائل کالج آف فزیشیئنز، برطانیہ میں ایگزامینر (ممتحن) کے طور پ
فرحان احمد


علی گڑھ, 30 جولائی (ہ س)۔

جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ فارماکولوجی کے پروفیسر فرحان احمد خان کو فیکلٹی آف فارماسیوٹیکل میڈیسن (ایف پی ایم)، رائل کالج آف فزیشیئنز، برطانیہ میں ایگزامینر (ممتحن) کے طور پر منتخب کیا گیا ہے، جو فارماسیوٹیکل میڈیسن کے شعبے میں ان کی علمی مہارت کا اعتراف ہے۔

فیکلٹی آف فارماسیوٹیکل میڈیسن، برطانیہ میں فارماسیوٹیکل میڈیسن میں اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ معیارات کے تعین اور ان کی نگرانی کی ذمہ دار پیشہ ورانہ رکنیت رکھنے والی تنظیم ہے۔ ممتحن کی حیثیت سے ڈاکٹر خان ادویات کی تیاری اور فارماسیوٹیکل میڈیسن میں تخصص رکھنے والے معالجین کے پیشہ ورانہ معیار کی جانچ اور اس کے استحکام میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

ڈاکٹر خان کو اس دستیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے شعبہ فارماکولوجی کے چیئرمین پروفیسر سید ضیاء الرحمٰن نے کہا کہ یہ تقرری شعبہ اور یونیورسٹی دونوں کے لیے باعث فخر ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر فرحان احمد خان اور ڈاکٹر سید ضیاء الرحمٰن دونوں فیکلٹی آف فارماسیوٹیکل میڈیسن (ایف پی ایم )، رائل کالج آف فزیشیئنزکے فیلو ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande