شیئر بازارمیں لوہیا کارپوریشن کامضبوط آغاز ، آئی پی او سرمایہ کاروں کو فائدہ
نئی دہلی، 30 جولائی (ہ س)۔ٹیکسٹائل کے شعبے کے لیے مشینری اور لوازمات بنانے والی کمپنی لوہیا کارپوریشن کے حصص نے اپنے آئی پی او سرمایہ کاروں کو خوش کرتے ہوئے آج اسٹاک مارکیٹ میں مضبوط قدم رکھا۔ کمپنی کے حصص آئی پی او کے تحت 425 روپے کی قیمت پر جاری
شیئر


نئی دہلی، 30 جولائی (ہ س)۔ٹیکسٹائل کے شعبے کے لیے مشینری اور لوازمات بنانے والی کمپنی لوہیا کارپوریشن کے حصص نے اپنے آئی پی او سرمایہ کاروں کو خوش کرتے ہوئے آج اسٹاک مارکیٹ میں مضبوط قدم رکھا۔ کمپنی کے حصص آئی پی او کے تحت 425 روپے کی قیمت پر جاری کیے گئے تھے۔ آج، یہ بی ایس ای پر 8.23 فیصد کے پریمیم کے ساتھ 460 روپے کی سطح پر اور این ایس ای پر 8.47 فیصد کے پریمیم کے ساتھ 461 روپے کی سطح پر درج ہوا۔لسٹنگ کے بعد، خریدکی حمایت سے اسٹاک بڑھ کر 507.40 روپے کی سطح تک پہنچ گیا۔ تاہم، منافع وصولی کی وجہ سے فروخت کے دباو میں اس کی رفتار میں کچھ کمی آئی۔ صبح 11 بج کر 15 منٹ تک لوہیا کارپوریشن کے حصص 500.95 روپے کی سطح پرکاروبارکر رہے تھے۔ اس طرح کمپنی کے آئی پی او سرمایہ کاروں نے فی حصص 75.95 روپے یعنی اب تک کی تجارت میں 17.87فیصد کا فائدہ حاصل کیا ہے۔کمپنی کا 1,102.08 کروڑ روپے کا آئی پی او 23 اور 27 جولائی کے درمیان سبسکرپشن کے لیے کھلا تھا۔ آئی پی او کو سرمایہ کاروں کی طرف سے خوب پذیرائی ملی، جس کے نتیجے میں اسے مجموعی طور پر 7.26 گنا سبسکرائب کیا گیا۔ ان میں اہل ادارہ جاتی خریداروں (کیو آئی بی) کے لیے مخصوص حصے کے 9.11 گنا سبسکرائب کیا گیا تھا۔ اسی طرح، غیر ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (این آئی آئی) کے لیے مخصوص حصے کو 6.82 گنا سبسکرائب کیا گیا۔ اس کے علاوہ، خوردہ سرمایہ کاروں کے لیے مخصوص حصے کو 2.78 گنا سبسکرائب کیا گیا تھا۔ اسی وقت، ملازمین کے لیے مخصوص حصے کو 1.39 گنا سبسکرائب کیا گیا تھا۔اس آئی پی او کے تحت پیشکش برائے فروخت ونڈو کے ذریعے 1 روپے کی فیس ویلیو والے کل 2,59,31,407 حصص فروخت کیے گئے ہیں۔ اس ایشو کے تحت کوئی نئے حصص جاری نہیں کیے گئے ہیں۔ لہذا کمپنی کو آئی پی او کی رقم نہیں ملی ہے، بلکہ حصص یافتگان کو ملاہے جنہوں نے پیشکش برائے فروخت ونڈو کے تحت حصص فروخت کیے ہیں۔

کمپنی کی مالی صحت کے بارے میں بات کریں تو جیسا کہ ریڈ ہیرنگ پراسپیکٹس (ڈی آر ایچ پی) کے مسودے میں دعوی کیا گیا ہے جو کیپٹل مارکیٹ ریگولیٹر سیبی کو پیش کیا گیا ہے، اس کی مالی صحت مستقل طور پر مضبوط ہوئی ہے۔ کمپنی نے مالی سال 2024تا2025 میں 117.84 کروڑ روپے کا خالص منافع درج کیا تھا، جو مالی سال 2025تا2026میں بڑھ کر 193.45 کروڑ روپے ہو گیا تھا۔

اس دوران کمپنی کی آمدنی کی وصولیابی میں بھی اضافہ ہوا۔ اس نے مالی سال2024تا2025 میں 1,386.47 کروڑ روپے کی کل آمدنی حاصل کی، جو مالی سال 2025تا2026میں بڑھ کر 1,737.87 کروڑ روپے ہو گئی۔

اس دوران کمپنی کا قرض بھی کم ہوا۔ مالی سال 2024تا2025کے اختتام پر کمپنی پر 212.16 کروڑ روپے کا قرض تھا، جو مالی سال 2025تا2026میں کم ہو کر 152.78 کروڑ روپے رہ گیا۔

کمپنی کے رزرواور سرپلس کی بات کریں تو مالی سال 2024تا2025میں یہ 358.14 کروڑ روپے تھا، جو اگلے مالی سال میں بڑھ کر 519.16 کروڑ روپے ہو گیا۔

کمپنی کا ای بی آئی ٹی ڈی اے (ارننگ بفور انٹریسٹ ،ٹیکسز،ڈپریشیئیشنس اینڈ ایمارٹائزیشن) 2024تا2025میں 228.60 کروڑ روپے تھی، جو 2025تا2026میں بڑھ کر 339.45 کروڑ روپے ہو گئی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande