تلنگانہ میں مزید دودن تک موسلا دھار بارش کا امکان، اورنج اور یلو الرٹ جاری
حیدرآباد ، 30 جولائی (ہ س)۔ محکمۂ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے تلنگانہ میں آئندہ دو دن تک زور دار سے انتہائی زور دار بارش کا امکان ظاہرکرتے ہوئے ریاست کے مختلف اضلاع کے لیے ریڈ، اورنج اوریلوالرٹ جاری کردیا ہے۔ محکمہ کے مطابق، اس وقت شدید کم دباؤ کا ن
تلنگانہ میں مزید دودن تک موسلا دھار بارش کا امکان، اورنج اور یلو الرٹ جاری


حیدرآباد ، 30 جولائی (ہ س)۔

محکمۂ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے تلنگانہ میں آئندہ دو دن تک زور دار سے انتہائی زور دار بارش کا امکان ظاہرکرتے ہوئے ریاست کے مختلف اضلاع کے لیے ریڈ، اورنج اوریلوالرٹ جاری کردیا ہے۔

محکمہ کے مطابق، اس وقت شدید کم دباؤ کا نظام (ڈیپ ڈپریشن)چھتیس گڑھ کے اوپرموجود ہے، جس کے اثرات تلنگانہ کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے جا رہے ہیں۔ اسی باعث ریاست کے بیشتراضلاع میں تیزبارش، گرج چمک اوربعض مقامات پرانتہائی شدید بارش کا امکان ظاہر کیاگیا ہے۔

ریڈ الرٹ عادل آباد، کمرم بھیم آصف آباد، نرمل، منچریال اورجگتیال اضلاع کے لیے جاری کیا گیا ہے، جہاں انتہائی موسلا دھار بارش کاخدشہ ہے۔

اسی طرح اورنج الرٹ نظام آباد، کاماریڈی، راجنا سرسلہ، کریم نگر، پداپلی، جئے شنکر بھوپال پلی اورملگ اضلاع کے لیے نافذ کیاگیا ہے۔

جبکہ یلو الرٹ سنگاریڈی، وقارآباد، رنگا ریڈی، میڑچل-ملکاجگیری،حیدرآباد، سدی پیٹ، ہنمکنڈہ، جنگاؤں، ورنگل، محبوب آباد اوربھدرادری کوتہ گوڑم اضلاع کے لیے جاری کیاگیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ صرف چار روز قبل تک ریاست میں تقریباً 30 فیصد بارش کی کمی ریکارڈ کی جا رہی تھی، تاہم گزشتہ دو دنوں کے دوران ہونے والی مسلسل بارش کے باعث مجموعی بارش کا تناسب اب معمول کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شدید بارش کے دوران غیر ضروری سفرسے گریز کریں، نشیبی علاقوں میں احتیاط برتیں، پانی سے بھرے ہوئے راستوں سے دور رہیں اورمحکمۂ موسمیات و مقامی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پرعمل کریں۔

۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande