گنڈ میں سری نگر-لیہہ شاہراہ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے دوطالبات زخمی
سرینگر 30 جولائی( ہ س) ۔جمعرات کو وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے گنڈ علاقے میں سرینگر-لیہہ قومی شاہراہ پر ایک تیز رفتار کار کی زد میں آکر اسکول جانے والی دو لڑکیاں زخمی ہوگئیں۔ یہ حیران کن واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا اور وائرل ہو گیا۔ مصروف ش
گنڈ میں سری نگر-لیہہ شاہراہ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے دوطالبات زخمی


سرینگر 30 جولائی( ہ س) ۔جمعرات کو وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے گنڈ علاقے میں سرینگر-لیہہ قومی شاہراہ پر ایک تیز رفتار کار کی زد میں آکر اسکول جانے والی دو لڑکیاں زخمی ہوگئیں۔ یہ حیران کن واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا اور وائرل ہو گیا۔ مصروف شاہراہ پر لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے واقعہ سے مقامی باشندوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔زخمی طالبات کی شناخت ملیحہ افضل دختر محمد افضل شائر ساکنہ گلاب باغ سری نگر اور سہانا خورشید دختر خورشید احمد بابا ساکنہ فراو ہکنار کے طور پر ہوئی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دونوں لڑکیاں سرینگر لیہہ قومی شاہراہ پر سڑک کے کنارے پیدل چل رہی تھیں کہ ایک تیز رفتار کار نے انہیں زور سے ٹکر مار دی۔ اس ٹکر سے دونوں طالبات سڑک پردور تک اچھل گئیں جس سے راہگیروں اور مقامی رہائشیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ فوری طور پر موقع پر پہنچے، ابتدائی امداد فراہم کی اور زخمی لڑکیوں کو پرائمری ہیلتھ سینٹر گنڈ منتقل کیا گیا ۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد دونوں کو خصوصی علاج کے لیے سکمز صورہ اسپتال ریفر کر دیا گیا۔ دریں اثنا، حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی ہے، جس میں واضح طور پر دو اسکولی طالبات کو تیز رفتار گاڑی سے ٹکراتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ پریشان کن منظر وائرل ہو گئے ہیں، جس سے بڑے پیمانے پر غم و غصہ پھیل گیا ہے اور سرینگر-لیہہ قومی شاہراہ پر لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے خلاف سخت کارروائی کی مانگ ہو رہی ہے۔ گنڈ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande