جنتر منتر پر احتجاج پر پابندی نہیں، سوشل میڈیا پر افواہیں گمراہ کن: دہلی پولیس
نئی دہلی، 30 جولائی (ہ س)۔ دہلی پولیس نے واضح کیا ہے کہ جنتر منتر پرپرامن اور باضابطہ طور پر اجازت لیکر مظاہروں کے لیے مجاز مقام برقرارہے۔ سوشل میڈیا پر جنتر منتر کو مظاہروں کے لیے بند کیے جانے کے دعویٰ مکمل طور پر گمراہ کن اور حقیقتسے کوسوں دورہے۔
احتجاج

جمعرات کو جاری ایک وضاحت میں دہلی پولیس نے کہا کہ سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں کہ جنتر منتر کو مظاہرین کے لیے بند یا تالابند کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے دعووں کو مکمل طور پر غلط، گمراہ کن اور حقائق سے مبرا قرار دیاہے۔

پولیس کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم اور اس کی تعمیل میں جاری دہلی پولیس کے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی) کے تحت ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ 1,000 افراد کو جنتر منتر پر احتجاج کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

دہلی پولیس نے کہا کہ منتظمین یا متعلقہ افراد کی طرف سے باضابطہ درخواست دینے کے بعد مجاز اتھارٹی کی منظوری سے مظاہرے کی اجازت دی جاتی ہے۔ اس کے لیے مقررہ قواعد و ضوابط پر عمل کرنا لازمی ہے۔

پولیس نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات پر یقین نہ کریں یا ان کا اشتراک نہ کریں۔ کسی بھی معلومات کے لیے صرف مصدقہ سرکاری ذرائع پر انحصار کریں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی

 rajesh pande