دہلی بی جے پی کا اے اے پی دفتر پر احتجاج، پیپر لیک پر دوہرے معیار کا الزام
نئی دہلی، 30 جولائی (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ریاستی صدر ہرش ملہوترا کی قیادت میں جمعرات کو کیننگ لین میں واقع عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے دفتر کے باہر احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران، بی جے پی رہنماؤں اور کارکنوں نے پنجاب میں مبینہ پ
دہلی بی جے پی کا اے اے پی دفتر پر احتجاج، پیپر لیک پر دوہرے معیار کا الزام


نئی دہلی، 30 جولائی (ہ س)۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ریاستی صدر ہرش ملہوترا کی قیادت میں جمعرات کو کیننگ لین میں واقع عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے دفتر کے باہر احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران، بی جے پی رہنماؤں اور کارکنوں نے پنجاب میں مبینہ پیپر لیک ہونے پر پنجاب کے وزیر تعلیم ہرجوت سنگھ بینس کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کے بعد پولیس نے مظاہرین کو حراست میں لیا اور مندر مارگ پولیس اسٹیشن لے گئے جہاں تقریباً ایک گھنٹے کے بعد انہیں وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا۔

اس احتجاج میں ممبران پارلیمنٹ یوگیندر چندولیا، کمل جیت سہراوت، بانسوری سوراج، راجیہ سبھا ایم پی سواتی مالیوال، ریاستی جنرل سکریٹری وشنو متل، یوگیتا سنگھ، اور موہن لال گہارا سمیت بڑی تعداد میں بی جے پی عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ یووا مورچہ، او بی سی مورچہ، اور پوروانچل مورچہ کے ہزاروں کارکنوں نے بھی شرکت کی۔

احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے ہرش ملہوترا نے عام آدمی پارٹی پر مرکز اور پنجاب میں مختلف موقف اپنانے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی جو مرکز میں پیپر لیکس کے معاملے پر اخلاقیات کی وکالت کرتی ہے، پنجاب میں مبینہ پیپر لیکس پر خاموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ٹی ای ٹی، 12ویں انگلش، فارمیسی آفیسر، اور دیگر بھرتیوں کے امتحانات میں پیپر لیک ہونے کے الزامات سامنے آئے ہیں، لیکن حکومت احتساب کا تعین نہیں کر رہی۔

ملہوترا نے کہا کہ مرکز میں استعفیٰ اور پنجاب میں سرپرستی عام آدمی پارٹی کے دوہرے معیار کی علامت ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پنجاب حکومت نے تعلیمی نظام کو ”تعلیمی انقلاب“ کی بجائے ”پیپر لیک انقلاب“ میں بدل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے پنجاب کے وزیر تعلیم کو فوری طور پر برطرف کرنے، قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی اور طلباء سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایم پی یوگیندر چندولیا نے کہا کہ اپوزیشن نے پارلیمنٹ میں پیپر لیک پر بحث کرنے سے گریز کیا ہے، جبکہ عام آدمی پارٹی قیادت نے بھی پنجاب کے مسائل پر کوئی واضح جواب نہیں دیا ہے۔

ایم پی کمل جیت سہراوت نے الزام لگایا کہ پنجاب میں پچھلے چار سالوں میں متعدد پیپر لیک ہوئے ہیں، لیکن ریاستی حکومت ان کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی غلطیوں کو تسلیم کیے بغیر اصلاح ناممکن ہے۔

ایم پی بانسوری سوراج نے کہا کہ مبینہ فارمیسی امتحان پیپر لیک معاملے پر عام آدمی پارٹی کی خاموشی بھی سوال اٹھاتی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اپوزیشن نے مرکزی حکومت کے ذریعہ متعارف کرائے گئے پیپر لیک مخالف قانون کی مخالفت کی، جبکہ پنجاب کے معاملات میں احتساب سے گریز کیا جا رہا ہے۔

راجیہ سبھا کی رکن سواتی مالیوال نے بھی پنجاب حکومت اور عام آدمی پارٹی کی قیادت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیپر لیک معاملے پر پارٹی پوری طرح بے نقاب ہو چکی ہے اور وزیر تعلیم کو استعفیٰ دینا چاہیے۔

بی جے پی نے عام آدمی پارٹی کو انتباہ دیا کہ جب تک پنجاب میں پیپر لیک کے مبینہ معاملات میں جوابدہی طے نہیں کی جاتی اور قصور واروںکے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی اس وقت تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande