مقامی ٹیلی کام تحقیق کوفروغ دینے کے لئے آئی آئی ایس سی بنگلورو میںسی-ڈاٹ کا سینٹر آف ایکسی لینس قائم
نئی دہلی، 30 جولائی(ہ س)۔ مرکزی حکومت نے جدید مواصلاتی ٹیکنالوجیز پر تحقیق ،ترقی اور اختراع کو فروغ دینے کے لیے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس (آئی آئی ایس سی) بنگلورو میں سینٹر آف ایکسی لینس (سی او ای) قائم کیا ہے۔ مواصلات کی مرکزی وزارت نے کہا کہ وزا
ٹیلی


نئی دہلی، 30 جولائی(ہ س)۔ مرکزی حکومت نے جدید مواصلاتی ٹیکنالوجیز پر تحقیق ،ترقی اور اختراع کو فروغ دینے کے لیے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس (آئی آئی ایس سی) بنگلورو میں سینٹر آف ایکسی لینس (سی او ای) قائم کیا ہے۔

مواصلات کی مرکزی وزارت نے کہا کہ وزارت کے تحت سینٹر فار ڈیولپمنٹ آف ٹیلیمیٹکس (سی-ڈوٹ) نے آئی آئی ایس سی اور فاونڈیشن فار سائنس انوویشن اینڈ ڈیولپمنٹ (ایف ایس آئی ڈی) کے ساتھ مل کر سی او ای قائم کیا ہے۔ معاہدے کے تحت یہ مرکز تعلیمی اداروں اور صنعت کو جوڑتے ہوئے 5 جی ایڈوانس، 6 جی، کوانٹم ٹیکنالوجی، سائبر سیکیورٹی اور اے آئی پر مبنی مواصلاتی نظام پر اعلی درجے کی تحقیق کرے گا۔

سی-ڈاٹ کے سی ای او ڈاکٹر راج کمار اپادھیائے نے کہا کہ یہ تعاون ہندوستان کے ٹیلی کام اختراعی ماحولیاتی نظام میں ایک اسٹریٹجک سرمایہ کاری ہے۔ آئی آئی ایس سی کی عالمی معیار کی تحقیقی صلاحیت اور سی-ڈاٹ کی مہارت مل کر مستقبل کی مواصلاتی ٹیکنالوجیز کو تیار کرنے میں مدد کرے گی۔

پروفیسر نیلیش بی مہتا، چیئرمین، شعبہ الیکٹریکل کمیونیکیشن انجینئرنگ، آئی آئی ایس سی نے کہا کہ یہ شراکت داری طلباءاور محققین کو سی-ڈاٹ کے ماہرین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا موقع فراہم کرے گی، جس سے اختراع کی رفتار تیز ہوگی۔

ایف ایس آئی ڈی کے سی ای او اوم پرکاش سباراو¿ نے کہا کہ یہ تعاون تعلیمی اداروں اور صنعت کو جوڑنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ہندوستان کی سائنسی صلاحیت اور تکنیکی قیادت کو تقویت ملے گی۔

قابل ذکر ہے کہ سی-ڈوٹ نے اس سے قبل آئی آئی ٹی حیدرآباد، آئی آئی ٹی کانپور، آئی آئی ٹی گاندھی نگراور آئی آئی ٹی روڑکی کے ساتھ سینٹر آف ایکسی لینس قائم کیے ہیں۔ آئی آئی ایس سی میں نیا مرکز اس نیٹ ورک کی توسیع ہے، جو ہندوستان کو اگلی نسل کی ٹیلی کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز میں عالمی قیادت تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande