
پٹنہ، 30 جولائی (ہ س)۔ بہار کی راجدھانی پٹنہ کے سب سے ہائی پروفائل حلقہ بانکی پور اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ جمعرات کے روز ہوئی۔ ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی اور شام 6 بجے ختم ہوئی۔ 34.16 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ حالانکہ وویکانند مارگ پر وکاس رہائشی پبلک اسکول کے بوتھ نمبر 19 اور 20 سمیت چار بوتھوں پر بی جے پی اور جن سوراج کے کارکنوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔بانکی پور ضمنی انتخاب کے لیے کل 422 پولنگ مراکز بنائے گئے تھے۔ 25 امیدواروں کی قسمت اب ای وی ایم میں بند ہے۔ نمایاں امیدواروں میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے نیرج کمار سنہا، جن سوراج پارٹی کے پرشانت کشور اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی ریکھا گپتا شامل ہیں۔ بانکی پور اسمبلی حلقہ میں شفاف انتخابات کرانے کے لیے انتظامیہ پوری طرح سے تیار تھی۔ تمام پولنگ مراکز پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی گنتی 3 اگست کو ہوگی جس کے بعد نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ دن چڑھنے کے ساتھ ساتھ ووٹنگ فیصد میں اضافہ ہوا۔ حالانکہ ووٹروں کا جوش و خروش کم تھا، اور ووٹنگ بہت سست تھی۔بانکی پور ضمنی انتخاب میں اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر راجیو رنجن سنگھ نے کہا کہ کوئی بھی انتخاب جمہوریت کا جشن ہوتا ہے، اور رائے دہندوں کو اس میں پورے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لینا چاہیے، اسی لیے میں اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے دہلی سے سیدھا آیا ہوں اور ووٹ ڈالنے کے فوراً بعد واپس جاؤں گا۔پرشانت کشور نے گذشتہ اسمبلی انتخابات کے دوران بڑے بڑے دعویٰ کئے تھے ۔ اس بار ان کے لئے کوئی گنجائش یا امید نہیں ہے ۔ وہ صرف ہوائی باتیں بناتے رہتےہیں۔ اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد بی جے پی امیدوار نیرج کمار سنہا نے کہا، ماحول مکمل طور پر پرامن اور پرجوش ہے۔ مائیں، بہنیں، والدین، سرپرست، چچا، چچی، دادا، دادی، سبھی ووٹ ڈالنے کے لیے نکلے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ووٹنگ زیادہ سے زیادہ ہو۔ ہر کوئی ہمیں اپنا آشیرواد دے رہا ہے، خاص طور پر مائیں اور بہنیں۔ میں بانکی پور کا بیٹا ہوں اور وہ مجھےآشیر واد دے رہے ہیں۔بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور سابق مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے اپنے خاندان کے ساتھ بانکی پور ضمنی انتخاب میں ووٹ ڈالا۔ اپنے حق رائے دہی کے بعد انہوں نے کہا کہ جن سوارج کے بانی اوربانکی پور اسمبلی ضمنی انتخاب میں پارٹی کے امیدوار پرشانت کشور نے ووٹنگ کے دوران میڈیا سے ایک انٹرویو میں کہا، لوگ شکایت کرتے ہیں کہ جہاں جن سوراج کی حمایت کرنے والے ووٹر جمع ہوتے ہیں، وہاں پولیس انہیں ہراساں کرتی ہے۔ کل شام سے ہی پولیس نے 20 سے زیادہ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے باوجود صورتحال واضح ہے: بی جے پی زمینی شکست سے دوچار ہے۔بہار حکومت کے وزیر اشوک چودھری اور ان کی اہلیہ نیتا چودھری نے بانکی پور اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے اپنا ووٹ ڈالا۔ وزیر اشوک چودھری نے کہا، ہم اس نظریہ کو مضبوط کر رہے ہیں جس میں ہم یقین رکھتے ہیں... بانکی پور میں این ڈی اے کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan