آئی ایم سی ٹی نے آسام کے سیلاب سے متاثرہ چار اضلاع کا دورہ مکمل کیا، رپورٹ مرکز کو پیش کی جائے گی
گوہاٹی، 30 جولائی (ہ س)۔ آسام کے سب سے زیادہ متاثر اضلاع چرائی دیو،شیو ساگر ،جورہاٹ اور گولا گھاٹ کا موقع پر معائنہ مکمل کرنے کے بعد بدھ کو بین وزارتی مرکزی ٹیم (آئی ایم سی ٹی) نے اپنا دورہ مکمل کر لیا۔ دورے کے اختتام کے بعد جنتا بھون ،دیس پور میں
آئی ایم سی ٹی نے آسام کے سیلاب سے متاثرہ چار اضلاع کا دورہ مکمل کیا، رپورٹ مرکز کو پیش کی جائے گی


گوہاٹی، 30 جولائی (ہ س)۔

آسام کے سب سے زیادہ متاثر اضلاع چرائی دیو،شیو ساگر ،جورہاٹ اور گولا گھاٹ کا موقع پر معائنہ مکمل کرنے کے بعد بدھ کو بین وزارتی مرکزی ٹیم (آئی ایم سی ٹی) نے اپنا دورہ مکمل کر لیا۔ دورے کے اختتام کے بعد جنتا بھون ،دیس پور میں چیف سکریٹری ڈاکٹر روی کوٹا کی صدارت میںاعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔

میٹنگ میں ریوینیو اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ محکمہ کی ایڈیشنل چیف سکریٹری اور آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایس ڈی ایم اے) کی چیف ایگزیکٹیو افسر ایل سویٹی چانگسن نے مرکزی ٹیم کو سیلاب کی حالیہ صورتحال، اس کی وجوہات اور امداد اور بحالی کے کاموں کے دوران درپیش چیلنجوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ میٹنگ میں این ڈی آر ایف، انڈین آرمی، این ایف ریلوے، ایف سی آئی، بی ایس این ایل، محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن، اور دیگر مرکزی ایجنسیوں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ مختلف محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

وزارت داخلہ کے جوائنٹ سکریٹری ایم رام چندر وڈو کی قیادت میں چھ رکنی ٹیم نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے 26 جولائی کو چرائی دیو، 27 جولائی کو شیو ساگر اور 28 جولائی کو جورہاٹ اور گولا گھاٹ کا دورہ کیا۔

ریاستی حکومت نے مرکزی ٹیم کو مطلع کیا کہ چرائیدیو اور شیو ساگر جیسے اضلاع پہلے کبھی سیلاب سے متاثر نہیں ہوئے تھے، لیکن 19 جولائی کو ناگالینڈ میں معمول سے 181 فیصد زیادہ بارش ہوئی، اور موکوکچنگ میں 493 فیصد، ووکھا میں 108 فیصد، اور مون میں 45 فیصد، مقامی طور پر بھاری بارش ہوئی، جس کے نتیجے میں یہسیلاب آیا۔

حکومت نے کہا کہ ایس ڈی آر ایف، این ڈی آر ایف، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز اور مقامی رضاکاروں کی مدد سے پھنسے ہوئے لوگوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ امدادی سامان متاثرہ خاندانوں میں مقررہ معیار کے مطابق تقسیم کیا جا رہا ہے، اور خاندانی امدادی کٹس جن میں چاول، دالیں، سرسوں کا تیل، نمک اور موم بتیاں شامل ہیں پڑوسی اضلاع سے شیو ساگر اور چرائیدیو بھیجی جا رہی ہیں۔

ریاستی حکومت نے مرکزی ٹیم کو بتایا کہ نقصانات کا تخمینہ جاری ہے اور سیلاب کا موسم ختم ہونے کے بعد حتمی سیلاب کی رپورٹ مرکزی حکومت کو پیش کی جائے گی۔ ریاست نے سب سے زیادہ متاثرہ لوگوں کو امداد فراہم کرنے کے لیے ایس ڈی آر ایف امداد کے معیارات میں کچھ نرمی کی درخواست بھی کی۔

مرکزی ٹیم نے یقین دلایا کہ وہ اپنے معائنہ اور جانچ کی رپورٹ مرکزی حکومت کو پیش کرے گی تاکہ مزید ضروری کارروائی کی جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande