
جموں, 30 جولائی (ہ س)۔ امرناتھ یاترا کے لیے جمعرات کی صبح جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 1,795 تیرتھ یاتریوں کا 23واں قافلہ سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان جنوبی کشمیر میں واقع امرناتھ گپھا کی طرف روانہ ہوا۔سرکاری حکام کے مطابق قافلے میں 1,406 مرد اور 389 خواتین شامل تھیں، جنہیں 82 گاڑیوں کے ذریعے علی الصبح تقریباً 2:50 بجے بالتل روٹ کے لیے روانہ کیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ آج کے قافلے کی روانگی کے بعد جموں بیس کیمپ سے اب تک مجموعی طور پر 1,32,150 یاتری امرناتھ یاترا کے لیے روانہ ہو چکے ہیں، جبکہ گپھا میں اب تک 4 لاکھ 40 ہزار سے زائد عقیدت مند درشن کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند روز کے مقابلے میں آج روانہ ہونے والا قافلہ سب سے چھوٹا تھا۔ بدھ کو 2,051، منگل کو 3,029 اور پیر کے روز 3,800 یاتری جموں سے روانہ ہوئے تھے۔رواں سال 57 روزہ سالانہ امرناتھ یاترا 28 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر