تلنگانہ میں بارڈر چیکنگ کے نام پر مبینہ وصولی
تلنگانہ میں بارڈر چیکنگ کے نام پر مبینہ وصولیحیدرآباد، 30 جولائی (ہ س)۔ تلنگانہ میں بارڈر چیکنگ کے نام پر لاری ڈرائیوروں سے مبینہ غیر قانونی رقم وصولی کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاس
تلنگانہ میں بارڈر چیکنگ کے نام پر مبینہ وصولی،


تلنگانہ میں بارڈر چیکنگ کے نام پر مبینہ وصولیحیدرآباد، 30 جولائی (ہ س)۔ تلنگانہ میں بارڈر چیکنگ کے نام پر لاری ڈرائیوروں سے مبینہ غیر قانونی رقم وصولی کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ افراد کاماریڈی پولیس کے نام پرلاریوں کوروک کررقم وصول کرتے نظرآ رہے ہیں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ مبینہ طورپر ان افراد نے نہ تو نام کے بیج پہن رکھے تھے اور نہ ہی اپنی شناخت واضح کی۔ ویڈیو بنانے والے لاری ڈرائیورنے جب ان افرادسے سوال کیاکہ وہ کس بنیاد پررقم وصول کررہے ہیں، تواسے واضح جواب دینے کے بجائے گول مول اندازمیں بات کی گئی۔ یہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف سوالات اٹھائے جا رہے ہیں اور مطالبہ کیاجارہا ہے کہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائے تاکہ حقیقت سامنے آ سکے۔ اس ویڈیو کی حقیقی طورپرتصدیق نہیں ہوسکی ہے، جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande