اے ایم یو گرلز اسکول کی طالبہ اے ایف ایس گلوبل اسٹیم انوویٹرز پروگرام کے لیے منتخب
اے ایم یو گرلز اسکول کی طالبہ اے ایف ایس گلوبل اسٹیم انوویٹرز پروگرام کے لیے منتخب علی گڑھ, 30 جولائی (ہ س)۔ اے ایم یو گرلز اسکول کی نویں جماعت کی طالبہ مس کلثوم کو اے ایف ایس گلوبل اسٹیم اِنّوویٹرز پروگرام کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ ایک نہایت م
کلثوم


اے ایم یو گرلز اسکول کی طالبہ اے ایف ایس گلوبل اسٹیم انوویٹرز پروگرام کے لیے منتخب

علی گڑھ, 30 جولائی (ہ س)۔

اے ایم یو گرلز اسکول کی نویں جماعت کی طالبہ مس کلثوم کو اے ایف ایس گلوبل اسٹیم اِنّوویٹرز پروگرام کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ ایک نہایت مسابقتی پروگرام ہے جو ملک بھر سے اختراعی صلاحیت کے حامل نوجوان کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرتا ہے۔

پونے کی فلیم یونیورسٹی میں منعقدہ یہ پروگرام سائنس، ٹکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی( اسٹیم) کی تعلیم، پائیداری، اختراع، قیادت اور عالمی شہریت پر مرکوز تھا۔ کلثوم نے مختلف تعاملی نشستوں میں شرکت کی اور ملک کے مختلف حصوں سے آئے طلبہ، رہنماؤں اور ماہرین کے ساتھ مل کر کام کیا، جس سے انہیں نئے تصورات، ابھرتے ہوئے خیالات اور عالمی نقطہ نظر سے متعلق قیمتی معلومات حاصل ہوئیں۔

کلثوم کو اس نمایاں کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے اے ایم یو گرلز اسکول کی پرنسپل مسز آمنہ ملک نے کہا کہ ان کا انتخاب ادارے اور شہر دونوں کے لیے باعثِ فخر ہے۔ نائب پرنسپل مسز الکا اگروال نے ان کی لگن اور ثابت قدمی کو سراہتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ ان کی یہ کامیابی خصوصاً طالبات کو قومی اور بین الاقوامی تعلیمی پروگراموں میں شرکت کے لیے متحرک کرے گی۔ انگریزی کی معلمہ مسز بشریٰ کرمانی نے بھی کلثوم کی اس کامیابی پر بے حد مسرت کا اظہار کیا۔ کلثوم نے اپنے اساتذہ، رہنماؤں اور اپنے اہل خانہ کا شکریہ ادا کیا، جن کی حوصلہ افزائی اور غیر متزلزل تعاون نے اس اہم سنگِ میل کے حصول میں نمایاں کردار ادا کیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande