امراوتی میں ایس ٹی بس اور ٹرک کی آمنے سامنے ٹکر، ایک ہلاک، 10 زخمی
ممبئی ، 30 جولائی (ہ س)۔ مہاراشٹر کے ضلع امراوتی میں دریاپور۔امراوتی شاہراہ پر لکھاپور گاؤں کے قریب جمعرات کی صبح مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ایس ٹی) کی بس اور ایک ٹرک کے درمیان آمنے سامنے کی زبردست ٹکر ہو گئی۔ حادثے میں ایک شخص ہلا
ACCIDENT MAHA AMRAVATI ST TRUCK


ممبئی ، 30 جولائی (ہ س)۔ مہاراشٹر کے ضلع امراوتی میں دریاپور۔امراوتی شاہراہ پر لکھاپور گاؤں کے قریب جمعرات کی صبح مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ایس ٹی) کی بس اور ایک ٹرک کے درمیان آمنے سامنے کی زبردست ٹکر ہو گئی۔ حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 10 مسافر زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر امراوتی سب ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ واقعے کی تحقیقات دریاپور پولیس کر رہی ہے۔حادثے کی تحقیقات کرنے والے پولیس افسر کے مطابق یہ حادثہ جمعرات کی صبح لکھاپور پھاٹا کے قریب پیش آیا۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ ٹرک ڈرائیور کی ٹانگ کیبن میں پھنس گئی۔ اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور کیبن کا شیشہ توڑ کر ڈرائیور کو بحفاظت باہر نکالا۔پولیس کے مطابق حادثے میں ایس ٹی بس اور ٹرک دونوں کا اگلا حصہ بری طرح تباہ ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی دریاپور پولیس اور مقامی شہری جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائی شروع کی۔پولیس نے ہلاک ہونے والے شخص کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کر دی، جبکہ ایمبولینس کے ذریعے تمام زخمیوں کو امراوتی سب ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔پولیس نے بتایا کہ حادثے کی اصل وجہ معلوم کرنے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande