وینزویلا میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 2595 ہوئی
کراکس، 3 جولائی (ہ س)۔ جنوبی امریکی ملک وینزویلا میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,595 ہو گئی ہے جب کہ 12,400 سے زیادہ زخمی ہیں۔ قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگز نے کہا کہ جاری کیے گئے تمام اعداد و شمار کی مکمل تصدیق کی گئی ہے۔
Venezuela-Earthquake-Death-thousands-still-missing


کراکس، 3 جولائی (ہ س)۔ جنوبی امریکی ملک وینزویلا میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,595 ہو گئی ہے جب کہ 12,400 سے زیادہ زخمی ہیں۔ قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگز نے کہا کہ جاری کیے گئے تمام اعداد و شمار کی مکمل تصدیق کی گئی ہے۔

ترکیہ کی سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو اور دیگر میڈیا رپورٹس کے مطابق قائم مقام صدر نے کہا کہ مرنے والوں اور زخمیوں کے اعداد و شمار کو مکمل تحقیقات کے بعد اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر مردہ قرار دیے گئے پانچ افراد بعد میں زندہ پائے گئے جن کی تصدیق وینزویلا کے فنگر پرنٹ پر مبنی سبسڈی والے ایندھن کے نظام کے ذریعے کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسے اعداد و شمار جاری نہیں کرنا چاہتے جن کی مکمل تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

وینزویلا میں 24 جون کو 7.2 اور 7.5 کی شدت کے دو زلزلے آئے، جس نے دارالحکومت کراکس اور سب سے زیادہ متاثرہ ساحلی ریاست لا گویرا میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔ کئی عمارتیں گر گئیں اور سائمن بولیور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو شدید نقصان پہنچا۔

حکومت کے مطابق زلزلے سے کم از کم 855 عمارتوں کو نقصان پہنچا اور تقریباً 12,800 افراد بے گھر ہو گئے۔ اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے (یو این ایچ سی آر) کا تخمینہ ہے کہ تقریباً 16,000 افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ ایک غیر سرکاری فہرست بتاتی ہے کہ ہزاروں ابھی تک لاپتہ ہیں۔

حکومت نے تعمیر نو کی کوششوں کے لیے ابتدائی 20 کروڑ ڈالر مختص کیے ہیں۔ بین الاقوامی امداد کو متحرک کرنے کے لیےسی اے ایف (لاطینی امریکہ اور کیریبین ڈویلپمنٹ بینک) کے ساتھ ایک خصوصی اکاو¿نٹ کھولا گیا ہے۔ حکومت تعمیر نو کے لیے امریکی محکمہ خارجہ، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ، عالمی بینک اور بین امریکی ترقیاتی بینک سے بھی بات چیت کر رہی ہے۔

روڈریگز نے کہا کہ اسرائیلی ماہرین کی ایک ٹیم تباہ شدہ عمارتوں کا جائزہ لینے اور تعمیر نو کی کوششوں میں مدد کے لیے وینزویلا پہنچے گی۔ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے ایک ابتدائی تخمینے کے مطابق گھروں، کاروباروں اور دیگر املاک کو تقریباً 6.7 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔

دریں اثنا، امریکہ نے امدادی اور بحالی کی مہم تحت طور پر چار تلاش اور بچاو¿ ٹیمیں اور سینکڑوں اہلکاروں کو علاقے میں تعینات کیا ہے اور 15 کروڑ ڈالر کی انسانی امداد کا وعدہ کیا ہے۔ برازیل، میکسیکو، کینیڈا، کیوبا اور سوئٹزرلینڈ سمیت کئی ممالک نے بھی اقوام متحدہ کے تعاون سے امداد کی پیشکش کی ہے۔

روڈریگز نے حکومت کی جانب سے امدادی کارروائیوں میں تاخیر کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قومی ہنگامی صورتحال اور شہری تحفظ کے پروٹوکول کو زلزلے کے چند گھنٹوں کے اندر لاگو کر دیا گیا تھا اور امدادی کارروائیاں ابھی بھی جاری ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande