
فیفا ورلڈ کپ 2026 : کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور تاریخی کامیابی اپنے نام کی
نئی دہلی، 03 جولائی (ہ س)۔ پرتگال کے قدآور فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ایک اور تاریخی کامیابی اپنے نام کر لی ہے۔ کروشیا کے خلاف راونڈ آف 32 مقابلے میں میدان میں اترتے ہی رونالڈو ورلڈ کپ کے ناک آوٹ مقابلے میں شروعات کرنے والے سب سے عمر دراز آوٹ فیلڈ کھلاڑی بن گئے۔ 41 سال، 4 ماہ اور 27 دن کی عمر میں رونالڈو نے بوسنیا اور ہرزیگووینا کے ایڈن جیکو کا ریکارڈ توڑا۔ جیکو نے امریکہ کے خلاف راونڈ-32 مقابلے میں 40 سال، 106 دن کی عمر میں کھیلا تھا۔
رونالڈو عالمی فٹ بال تاریخ کے ان تین کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے چھ فیفا ورلڈ کپ کھیلے ہیں۔ اپنے شاندار کریئر میں وہ پرتگال کو ایک یورپی چیمپئن شپ اور دو یو ای ایف اے نیشنز لیگ خطاب بھی جتوا چکے ہیں۔ 41 سالہ رونالڈو لگاتار ریکارڈ اپنے نام کرتے ہوئے عالمی فٹ بال میں اپنی ان مٹ چھاپ چھوڑ رہے ہیں۔ اب ان کی نظر پرتگال کو ورلڈ کپ 2026 میں آگے بڑھانے اور اپنے کریئر کا سب سے بڑا خطاب جیتنے پر ہوگی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن