فیفا ورلڈ کپ 2026 : پرتگال پری کوارٹر فائنل میں، کروشیا کو 1-2 سے ہرایا
فیفا ورلڈ کپ 2026 : پرتگال پری کوارٹر فائنل میں، کروشیا کو 1-2 سے ہرایا ٹورنٹو، 03 جولائی (ہ س)۔ کرسٹیانو رونالڈو کے تاریخی گول اور اضافی وقت میں گونکالو راموس کے فاتح ہیڈر کی بدولت پرتگال نے جمعہ کے روز فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راونڈ آف 32 مقابلے می
گول کرنے کے بعد خوشی مناتے کرسٹیانو رونالڈو


فیفا ورلڈ کپ 2026 : پرتگال پری کوارٹر فائنل میں، کروشیا کو 1-2 سے ہرایا

ٹورنٹو، 03 جولائی (ہ س)۔ کرسٹیانو رونالڈو کے تاریخی گول اور اضافی وقت میں گونکالو راموس کے فاتح ہیڈر کی بدولت پرتگال نے جمعہ کے روز فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راونڈ آف 32 مقابلے میں کروشیا کو 1-2 سے شکست دیکر آخری-16 میں جگہ بنا لی۔ مقابلے کے آخری لمحات میں کروشیا نے برابری کا گول کیا، لیکن وی اے آر جانچ کے بعد اسے آف سائیڈ قرار دیتے ہوئے منسوخ کر دیا گیا۔

میچ کا پہلا گول کروشیا نے 53 ویں منٹ میں کیا۔ تجربہ کار ونگر ایوان پیریسیچ نے پرتگال کے گول کیپر ڈیوگو کوسٹا کو چکمہ دیتے ہوئے شاندار فنش کر کے اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلائی۔ اس کے کچھ ہی منٹ بعد رونالڈو نے گیند کو جال میں پہنچایا، لیکن آف سائیڈ کی وجہ سے گول تسلیم نہیں ہوا۔ پرتگال کو 69 ویں منٹ میں پنالٹی ملی، جب ریناٹو ویگا کو نکولا ولاسیچ نے باکس کے اندر گرا دیا۔ وی اے آر جائزے کے بعد ریفری نے پنالٹی کا فیصلہ دیا۔ کرسٹیانو رونالڈو نے بغیر کسی غلطی کے اسپاٹ کک کو گول میں بدل کر اسکور 1-1 کر دیا۔ یہ ورلڈ کپ کے ناک آوٹ مرحلے میں رونالڈو کا پہلا گول بھی رہا۔

اس کے بعد دونوں ٹیموں نے لگاتار حملے کیے۔ کروشیا کے ماتیو کوواچیچ کا شاندار شاٹ گول کیپر ڈیوگو کوسٹا نے پوسٹ کی طرف دھکیل دیا، جبکہ ماریو پاسالیچ کا ہیڈر معمولی فرق سے باہر چلا گیا۔ مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد جب مقابلہ اضافی وقت کی طرف بڑھ رہا تھا، تبھی چوتھے منٹ میں رافیل لیاو کے بہترین پاس پر گونکالو راموس نے ہیڈر لگا کر پرتگال کو 1-2 کی برتری دلا دی۔

کھیل یہیں ختم نہیں ہوا۔ میچ کے آخری لمحات میں یوشکو گوارڈیول نے کروشیا کے لیے برابری کا گول کر دیا، لیکن وی اے آر جانچ میں انہیں آف سائیڈ پایا گیا اور گول منسوخ کر دیا گیا۔ اس فیصلے سے کروشین کھلاڑی اور حامی مایوس ہو گئے، جبکہ پرتگال نے جیت کا جشن منایا۔ اس جیت کے ساتھ پرتگال نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے، جہاں اس کا سامنا اسپین سے 7 جولائی کو ڈلاس میں ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande