ابتدائی کاروبار میں شیئر بازار میں تیزی، سینسیکس اور نفٹی، دونوں نے چھلانگ لگائی
نئی دہلی، 29 جولائی (ہ س)۔ گھریلو شیئر مارکیٹ میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان برقرار ہے ۔ آج کے کاروبار کی شروعات مضبوطی کے ساتھ ہوئی۔ بازار کھلنے کے بعد تھوڑی دیر کے لیے فروخت کا دباو¿ رہا۔ تاہم، یہ فروخت کا دباو¿ کچھ ہی دیر بع
Canara-Banks-net-profit-rises-marginally-to-Rs-485


نئی دہلی، 29 جولائی (ہ س)۔ گھریلو شیئر مارکیٹ میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان برقرار ہے ۔ آج کے کاروبار کی شروعات مضبوطی کے ساتھ ہوئی۔ بازار کھلنے کے بعد تھوڑی دیر کے لیے فروخت کا دباو¿ رہا۔ تاہم، یہ فروخت کا دباو¿ کچھ ہی دیر بعد رک گیا اور خریداروں نے دوبارہ خریداری شروع کر دی۔ خریداری کے دباؤ کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی ،دونوں انڈیکس کی نقل و حرکت میں مزید تیزی آئی۔ صبح 10 بجے تک کے کاروبار کے بعد سینسیکس 0.94 فیصد کے اضافے کے ساتھ اور نفٹی 0.88 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

دس بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد شیئر بازارکی بڑی کمپنیوں میں سے انفوسس، ہندوستان یونی لیور، لارسن اینڈ ٹوبرو، ٹی سی ایس اور ٹاٹا کنزیومر پروڈکٹس کے شیئر 3.45 فیصد سے 2.02 فیصد کے اضافے کے ساتھ ٹریڈ کر رہے تھے۔ دوسری طرف، انٹر گلوب ایوی ایشن، بھارت الیکٹرانکس، کول انڈیا، پاور گرڈ کارپوریشن اور ایکسس بینک کے حصص 1.17 فیصد سے 0.47 فیصد تک کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

اب تک کے کاروبار میں ، حص بازار میں 2,693 حصص میں ایکٹو ٹریڈن ہو رہی تھی ۔ان میں سے 2,003 اسٹاکس فائدہ کے ساتھسبز نشان میں، جب کہ 690 حصص خسارے کے ساتھ سرخ نشان میں ٹریڈ کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 23 خریداری کی حمایت سے سبز نشان میں ٹریڈ کر رہے تھے۔ دوسری جانب فروخت کے دباو¿ کے باعث سات کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی رہی۔ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 38 سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے، جبکہ 12 سرخ نشان میںکاروبار کر رہے تھے۔

بی ایس ای کا سینسیکس آج 675.85 پوائنٹس یعنی 0.86 فیصد اضافے کے ساتھ 77,423.77 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ ٹریڈنگ کے آغاز کے کچھ ہی دیر بعد، فروخت کا دباو¿ بڑھ گیا، جس کی وجہ سے یہ انڈیکس پھسل کر 77,333.24 پوائنٹس کی سطح تک آ گیا۔ اس کے بعد، خریداروں نے خریداری کا دباو¿ بڑھایا، جس کے نتیجے میں سینسیکس نے دوبارہ رفتار حاصل کی۔ خرید و فروخت جاری رہنے کے درمیان، سینسیکس صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد 723.43 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 77,489.34 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح این ایس ای کے نفٹی آج 191.30 پوائنٹس یعنی 0.80 فیصد کی چھلانگ لگا کر 24,176.65 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ مارکیٹ کھلنے کے بعد تھوڑی دیر کے لیے فروخت کا دباو¿ بھی برقرار رہا، جس کی وجہ سے نفٹی 24,136.75 تک گر گیا۔ تاہم، خریداروں نے اس کے فوراً بعد دوبارہ خریداری شروع کر دی، جس سے انڈیکس نے دوبارہ رفتار حاصل کر لی ۔ مارکیٹ میں مسلسل خرید و فروخت کے بعد، نفٹی صبح 10 بجے کے بعد 210.15 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 24,195.50 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

اس سے قبل گزشتہ کاروباری دن منگل کو سینسیکس 69.86 پوائنٹس یعنی 0.09 فیصد کے نقصان کے ساتھ 76,765.92 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ جبکہ نفٹی نے منگل کو اپنا کاروبار 10.60 پوائنٹس یعنی 0.04 فیصد کی کمی کے ساتھ 23,985.35 پوائنٹس پر ختم کیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande