ایچ آر ہائیجین پروڈکٹس کا آئی پی او سبسکرپشن کے لیے کھلا ، 5 اگست کو لسٹنگ ہو سکتی ہے
نئی دہلی، 29 جولائی (ہ س)۔ سینیٹری پیڈز، بچوں کے ڈائپرز اور ایڈلٹ کیئر کی مصنوعات بنانے والی کمپنی ایچ آر ہائیجین پروڈکٹسلمیٹڈ کا 53.95 کروڑ روپے کا آئی پی او آج سبسکرپشن کے لیے لانچ کر دیا گیا ہے۔ اس آئی پی او میں 31 جولائی تک بولیاں لگائی جا سکتی
New-IPO-HR-Hygiene-Products


نئی دہلی، 29 جولائی (ہ س)۔ سینیٹری پیڈز، بچوں کے ڈائپرز اور ایڈلٹ کیئر کی مصنوعات بنانے والی کمپنی ایچ آر ہائیجین پروڈکٹسلمیٹڈ کا 53.95 کروڑ روپے کا آئی پی او آج سبسکرپشن کے لیے لانچ کر دیا گیا ہے۔ اس آئی پی او میں 31 جولائی تک بولیاں لگائی جا سکتی ہیں۔ ایشو ختم ہونے کے بعد حصص کی الاٹمنٹ 3 اگست کو کی جائے گی، جبکہ الاٹ کیے گئے حصص 4 اگست کو ڈیمیٹ اکاو¿نٹ میں جمع کیے جائیں گے۔ کمپنی کے حصص 5 اگست کو بی ایس ای کے ایس ایم ای پلیٹ فارم پر درج ہو سکتے ہیں۔

اس آئی پی او میں بولی کے لیے پرائس بینڈ 83 روپے سے لے کر 88 روپے فی شیئر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ لاٹ سائز 1,600 شیئر کا ہے۔ اس آئی پی او میں خوردہ سرمایہ کاروں کو دو لاٹ یعنی 3,200 شیئرز کے لیے بولی لگانی ہوگی جس کے لیے انہیں 2,81,600 روپے کی سرمایہ کاری کرنی ہوگی۔ اس آئی پی او کے تحت 10روپے کی فیس ویلو والے کل 61,31,200 نئے حصص جاری کیے جا رہے ہیں۔ ان میں سے تقریباً 11 کروڑ روپے مالیت کے 12,25,600 شیئرز آفر فار سیل ونڈو کے ذریعے فروخت کیے جا رہے ہیں، جب کہ تقریباً 43 کروڑ روپے مالیت کے 49,05,600 نئے شیئرز جاری کیے جا رہے ہیں۔

اس آئی پی او میں، 47.44 فیصدحصہ اہل ادارہ جاتی خریداروں (کیو آئی بی ) کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ خوردہ سرمایہ کاروں کے لیے 33.25 فیصد حصہ اور غیر ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (این آئی آئی ) کے لیے 14.25 فیصد حصہ مختص کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مارکیٹ میکرز کے لیے 5.06 فیصد حصہ مختص کیا گیا ہے۔ اس ایشو کے لئے مارواڑی چندرانا انٹرمیڈیریز بروکرز پرائیویٹ لمیٹڈ کو بک رننگ لیڈ مینیجر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ پوروا شیئررجسٹری (انڈیا) پرائیویٹ لمیٹڈ کو رجسٹرار کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ ایس ایم سی گلوبل سیکیوریٹیزلمیٹڈکمپنی کو مارکیٹ میکر بنایا گیا ہے۔

ایچ آر ہائیجین پروڈکٹسلمیٹڈ کی مالی حالت کے بارے میں بات کریں ، توکیپٹل مارکیٹس ریگولیٹر سیبی کے پاس دائر کردہ ڈرافٹ ریڈ ہیرنگ پراسپیکٹس (ڈی آر ایچ پی ) میں کئے گئے دعوے کے مطابق اس کی مالی صحت مسلسل مضبوط ہوئی ہے۔ 2023-24 کے مالی سال میں، کمپنی کا خالص منافع 4.66 کروڑ روپے تھا، جو اگلے مالی سال 2024-25 میں بڑھ کر 9.08 کروڑ روپے ہو گیا۔ وہیںگزشتہ مالی سال 2025-26 میں، کمپنی کا خالص منافع 11.41 کروڑ روپے تھا۔

اس دوران کمپنی کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا۔ مالی سال 2023-24 میں، اس نے 85.33 کروڑ روپے کی کل آمدنی حاصل کی، جو مالی سال 2024-25 میں بڑھ کر 115.15 کروڑ روپے ہو گئی۔ پچھلے مالی سال 2025-26 میں، کمپنی نے 131.90 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کی تھی۔

اس عرصے کے دوران کمپنی کے قرضوں کے بوجھ میں اتار چڑھاو¿ آیا۔ 2023-24 کے مالی سال کے اختتام پر، کمپنی پر 24.68 کروڑ روپے قرض کا بوجھ تھا، جو اگلے مالی سال 2024-25 میں کم ہو کر 21.19 کروڑ روپے ہو گیا۔ پچھلے مالی سال، 2025-26 میں، کمپنی کے قرض کا بوجھ قدرے بڑھ کر 21.53 کروڑ روپے ہو گیا۔

اس عرصے کے دوران کمپنی کی مجموعی مالیت میں بھی اضافہ ہوا۔ مالی سال 2023-24 میں، یہ 5.90 کروڑروپے تھی۔ اسی طرح، 2024-25 میں، کمپنی کی مجموعی مالیت 31.44 کروڑ تک بڑھ گئی۔ مالی سال 2025-26 میں یہ 42.38 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔

کمپنی کے ریزرو اور سرپلس کی بات کریں، کمپنی نے اس عرصے کے دوران اس محاذ پر بھی نمایاں ترقی حاصل کی ہے۔ 2023-24 مالی سال میں، یہ 4.15 کروڑ روپے رہا۔ اسی طرح، 2024-25 میں، کمپنی کے ریزو اور سرپلس نمایاں طور پر بڑھ کر 24.31 کروڑ روپے ہو گئے۔ 2025-26 مالی سال میں، کمپنی کے ذخائر اور سرپلس 24.58 کروڑ روپے تک پہنچ گئے۔

اسی طرح، ای بی آئی ٹی ڈی اے 2023-24 میں 7.58 کروڑ تھا، جو 2024-25 میں بڑھ کر 14.77 کروڑ روپے ہو گیا۔گزشتہ مالی سال، 2025-26 میں، کمپنی کاای بی آئی ٹی ڈی اے چھلانگ لگا کر17.08 کروڑ روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande